ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs SL: کورونا نے ہندوستان ۔ سری لنکا سیریز پر لگایا بریک ، 13 جولائی سے نہیں ہوگے میچ، جانئے نیا شیڈیول

India vs Sri Lanka ODI Series: سری لنکا کی ٹیم کے دو سپورٹ اسٹاف کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد سیریز کو ری شیڈیول کیا جارہا ہے ۔ پہلے سیریز کے مقابلے 13 جولائی سے شروع ہونے تھے ، مگر اب سیریز 17 جولائی سے شروع ہوسکتی ہے ۔

  • Share this:
IND vs SL: کورونا نے ہندوستان ۔ سری لنکا سیریز پر لگایا بریک ، 13 جولائی سے نہیں ہوگے میچ، جانئے نیا شیڈیول
کورونا نے ہندوستان ۔ سری لنکا سیریز پر لگایا بریک ، 13 جولائی سے نہیں ہوگے میچ ۔ (AFP)

نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز وقت پر شروع نہیں ہوسکے گی ۔ سری لنکا ٹیم کے ڈاٹا اینالسٹ اور بلے باز کوچ کورونا پازٹیو پائے گئے ہیں ۔ ایسے میں سیریز کے پروگرام میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ پہلے ون ڈے سیریز 13 جولائی سے شروع ہونے والی تھی ، مگر اب اس کو 17 جولائی سے شروع کیا جاسکتا ہے ۔ دورے پر ٹیم انڈیا کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ شیکھر دھون کی قیادت میں جونیئر ٹیم وہاں گئی ہے ۔


کرک بز کی خبر کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ ہفتہ کو سیریز کا نیا شیڈیول جاری کرسکتا ہے ۔ جمعہ کو بورڈ نے بتایا کہ ڈاٹا اینالسٹ جی ٹی نروشن کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے بلے بازی کوچ گرانٹ فلاور بھی پازیٹیو پائے جاچکے ہیں ۔ انگلینڈ سے لوٹنے والی ٹیم کے دیگر کھلاڑی ابھی کوارنٹائن میں ہیں ۔


وہیں کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق ون ڈے مقابلے 17 جولائی ، 19 اور 21 جولائی کو کھیلے جاسکتے ہیں ۔ جبکہ ٹی ٹوینٹی کی میچز 24 جولائی ، 25 جولائی اور 27 جولائی کو ہوسکتے ہیں ۔ پہلے سیریز کی شروعات 13 جولائی سے ہونے والی تھی اور آخری مقابلہ 25 جولائی کو کھیلا جانے والا تھا ۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے سری لنکا بورڈ کا پورا ساتھ دیا ہے ۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد بھی ٹیم انڈیا نے سری لنکا کا دورہ رد نہیں کیا ہے ۔


سری لنکا بورڈ کو ہر میچ سے ملیں گے 15 کروڑ روپے

کورونا کی وجہ سے سبھی بورڈ کی کمائی پر برا اثر پڑا ہے ۔ ٹیم انڈیا کا سری لنکا دورہ میزبان بورڈ کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ سیریز کے ہر میچ سے سری لنکا بورڈ کو تقریبا 15 کروڑ روپے کی کمائی ہونے والی ہے ۔ یعنی سیریز سے تقریبا 90 کروڑ روپے ملیں گے ۔ ہندوستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی ابھی انگلینڈ دورہ پر ہیں ، لیکن جونیئر کھلاڑیوں کو یہاں بھیجا گیا ہے ۔ راہل دراوڑ ٹیم انڈیا کے کوچ ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 09, 2021 09:27 PM IST