உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS ENG: مانچسٹر ٹیسٹ ہوسکتا ہے رد ، سوربھ گنگولی نے کہا : نہیں معلوم میچ ہوگا یا نہیں

    IND VS ENG: مانچسٹر ٹیسٹ ہوسکتا ہے رد ، سوربھ گنگولی نے کہا : نہیں معلوم میچ ہوگا یا نہیں ۔ (AFP)

    IND VS ENG: مانچسٹر ٹیسٹ ہوسکتا ہے رد ، سوربھ گنگولی نے کہا : نہیں معلوم میچ ہوگا یا نہیں ۔ (AFP)

    ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ہونے والے پانچویں ٹیسٹ پر تلوار لٹک رہی ہے ۔ دراصل ٹیم انڈیا کا ایک سپورٹ اسٹاف کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ، جس کے بعد سبھی تمام کھلاڑیوں کا آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ہونے والے پانچویں ٹیسٹ  پر تلوار لٹک رہی ہے ۔ دراصل ٹیم انڈیا کا ایک سپورٹ اسٹاف کورونا پازیٹو پایا گیا ہے ، جس کے بعد سبھی تمام کھلاڑیوں کا آر ٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کی رپورٹ جمعرات کی رات 9 بجے کے بعد آئے گی ۔ اگر کچھ دیگر کھلاڑی بھی رپورٹ میں مثبت پائے گئے ، تو مانچسٹر ٹیسٹ رد کیا جا سکتا ہے ۔ اگر کووڈ ٹیسٹ میں کھلاڑی منفی پائے جاتے ہیں تو مانچسٹر ٹیسٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور میچ وقت پر شروع ہوگا ۔ ویسے بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی بھی کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ مانچسٹر ٹیسٹ ہوگا یا نہیں ۔

      بتادیں کہ ہندوستان ٹیم کے جونیئر فیزیو یوگیش پرمار کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ یوگیش سے پہلے ہیڈ کوچ روی شاستری ، گیند بازی کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سری دھر بھی اوول ٹیسٹ کے دوران کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔ ہندوستانی ٹیم میں کورونا کے نئے معاملہ کے پیش نظر کھلاڑیوں نے جمعرات کو پریکٹس بھی نہیں کی ۔ تمام کھلاڑی اپنے کمروں میں بند ہیں اور اپنے آرٹی ۔ پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ کا انتظار کر رہے ہیں ۔

      ہندوستان ، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے ۔ لیکن اگر مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو ہندوستانی ٹیم کو سیریز کی فاتح ٹیم قرار نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹیسٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو سیریز کو نامکمل سمجھا جائے گا اور ایک ٹیسٹ میچ بعد میں کھیلا جائے گا ۔ دریں اثنا ایسی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ مانچسٹر ٹیسٹ کھیلا جائے اور اس کی وجہ آئی پی ایل کو بتایا جا رہا تھا ، لیکن بعد میں بورڈ نے خود وضاحت پیش کی ۔

      ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ کھیلے کیونکہ ٹیم اس وقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد اوول میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ لیڈز میں اس کو بھلے ہی شکست ملی تھی ، لیکن اوول میں جس طرح کی بلے بازی اور گیند بازی ہندوستانی کھلاڑیوں نے کی ہے ، اس سے انگلینڈ پر دباو ہے ۔

      ویسے آپ کو بتادیں کہ مانچسٹر میں ہندوستان کا ریکارڈ کافی خراب ہے۔ یہاں اس نے ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے ۔ ہندوستان نے اس میدان پر نو میں سے چار ٹیسٹ گنوائے ہیں اور پانچ میچز ڈرا رہے ہیں ۔ ہندوستان نے مانچسٹر میں پچھلا ٹیسٹ ایک اننگز سے گنوایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: