உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ: آئی پی ایل میں سپرہٹ ، T20 World Cup میں فلاپ ، ایسے بکھری ہندوستان کی امیدیں

    IND vs NZ: آئی پی ایل میں سپرہٹ ، T20 World Cup میں فلاپ ، ایسے بکھری ہندوستان کی امیدیں ۔ (AP)

    IND vs NZ: آئی پی ایل میں سپرہٹ ، T20 World Cup میں فلاپ ، ایسے بکھری ہندوستان کی امیدیں ۔ (AP)

    T20 World Cup 2021: کے ایل راہل ، ایشان کشن ، روہت شرما ، ریشبھ پنت بڑے بڑے رن بناکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے آئے ، لیکن سبھی کھلاڑی پہلے دونوں بڑے میچ میں بری طرح فلاپ رہے ۔ اب ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہوگیا ہے ۔ پاکستان کے خلاف ٹیم نے 151 رن بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ٹیم سات وکٹ پر صرف 110 رن ہی بناسکی ۔

    • Share this:
      دبئی : وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کے زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل 2021 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ورلڈ کپ میں اترے ۔ کے ایل راہل ، ایشان کشن ، روہت شرما ، ریشبھ پنت بڑے بڑے رن بناکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے آئے ، لیکن سبھی کھلاڑی پہلے دونوں بڑے میچ میں بری طرح فلاپ رہے ۔ اب ٹیم انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہوگیا ہے ۔ پاکستان کے خلاف ٹیم نے 151 رن بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ٹیم سات وکٹ پر صرف 110 رن ہی بناسکی ۔

      میچ میں کے ایل راہل اور ایشان کشن اوپننگ کرنے کیلئے اترے ۔ کے ایل راہل نے آئی پی ایل میں 626 رن بنائے تھے ۔ اوسط 63 کا تھا جبکہ اسٹرائیک ریٹ 139 کا تھا ۔ انہوں نے چھ نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ ناٹ آوٹ 98 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی ۔ وہیں ورلڈ کپ کے دو میچوں میں انہوں نے تین اور 18 رن بنائے ۔ آئی پی ایل میں ایشان کشن کو 10 میچ میں کھیلنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے 27 کی اوسط سے 241 رن بنائے ۔ انہوں نے آخری دونوں میچ میں نصف سنچری کی اننگز کھیل کر واپسی کا اشارہ دیا تھا ، لیکن ورلڈ کپ کے میچ میں فلاپ رہے اور صرف چار بن بناسکے ۔

      وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں 29 کی اوسط سے 405 رن بنائے تھے ۔ تین نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انہوں نے پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی ، لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف وہ صرف نو رن ہی بناسکے ۔ اب بات کریں روہت شرما کی تو انہوں نے آئی پی ایل میں 29 کی اوسط سے 381 رن بنائے تھے ۔ ایک نصف سنچری بنائی تھی ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں وہ صفر اور 14 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انہیں نمبر تین پر بلے بازی کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا ۔

      ریشبھ پنت نے ٹی ٹوینٹی لیگ میں 35 کی اوسط سے 419 رن بنائے تھے ۔ تین نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ لیکن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی دو اننگز میں وہ 39 اور بارہ رن ہی بناسکے ۔ ہاردک پانڈیا کیلئے آئی پی ایل کا موجودہ سیزن بلے سے خراب رہا تھا ۔ یہ ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی جاری ہے ۔ پاکستان کے خلاف انہوں نے 11 رن بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف وہ 23 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ ٹیم انڈیا کے گیند باز پہلے میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے جبکہ دوسرے میچ میں بھی وہ صرف دو ہی وکٹ لے سکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: