உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ کیلئے ماحول تیار، جانئے کس ٹیم کا پلڑا ہے بھاری

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ کیلئے ماحول تیار، جانئے کس ٹیم کا پلڑا ہے بھاری

    T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ کیلئے ماحول تیار، جانئے کس ٹیم کا پلڑا ہے بھاری

    India vs Pakistan T20 World Cup 2021: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے لئے ماحول تیار ہو گیا ہے اور یہ صرف مقابلہ نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذباتی جنگ ہوگی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دوبئی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو ہونے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے لئے ماحول تیار ہو گیا ہے اور یہ صرف مقابلہ نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان جذباتی جنگ ہوگی۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں عام طور پر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے نہیں ہوتے ہیں اور صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ان کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا پاکستان کے خلاف 5-0 کا ریکارڈ ہے اور وہ اسے 6-0 سے بنانا چاہے گا۔ دوسری جانب پاکستان کا مقصد ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف ہارنے کا سلسلہ توڑنا ہوگا۔

      ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اس میچ کو جنگ کی طرح نہیں بلکہ عام میچ کی طرح دیکھ رہے ہیں۔ وہیں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ اس اکیوشن کو پلٹ دے گی۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں میچ کی سنگینی کو نہیں دیکھ رہی ہیں لیکن دونوں ٹیمیں جانتی ہیں کہ اس میچ کا نتیجہ ان دونوں کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔ اس میچ میں نہ صرف دونوں ٹیموں کے 11-11 کھلاڑی کھیلیں گے بلکہ دونوں ممالک کے کروڑوں کرکٹ شائقین کے جذبات اس سے وابستہ ہوں گے۔

      بطور ٹی۔20 کپتان وراٹ کوہلی کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر یہ میچ جیتنا چاہیں گے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف اپنے دونوں وارم اپ میچ آرام سے جیتے ہیں جبکہ پاکستان نے ایک وارم اپ میچ جیتا ہے اور ایک ہارا ہے۔ لیکن اب یہ پریکٹس کی بات نہیں بلکہ سیدھا میچ ہے جس میں بہتر کارکردگی دکھانے والا جیتے گا۔

      ہندوستان اور پاکستان دو سال بعد آمنے سامنے ہوں گے۔ ان کا آخری میچ 2019 کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس میں ہندوستان نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 89 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں پچھلے پانچ سالوں میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں کے درمیان آخری میچ 2016 کے ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں ہوئی تھی جسے ہندوستان نے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

      ہندوستانی کپتان وراٹ نے پاکستان کے خلاف ٹی۔ ٹوینٹی میچوں میں تین میچوں میں 169 رنز بنائے ہیں۔ وہ 2012 میں 61 گیندوں پر 78 ، 2014 میں 32 گیندوں پر 36 ناٹ آؤٹ اور 2016 میں 37 گیندوں پر 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ ہندوستان ایک بار پھر اپنے کپتان سے ایسی ہی اننگز کی توقع کرے گا۔ روہت شرما اور لوکیش راہل کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ہندوستان کو شاندار آغاز دیں۔ وراٹ تیسرے نمبر پر اور سوریہ کمار یادو چوتھے نمبر پر، وکٹ کیپر رشبھ پنت نمبر پانچ اور رویندر جڈیجہ چھٹے نمبر پر ہوں گے۔ اس کے بعد شاردل ٹھاکر، محمد شامی اور جسپریت بمراہ ہوں گے۔ اس کے بعد اشون اور ورون کے درمیان میچ ہوگا۔ بھونیشور اور شاردل کے درمیان میچ ہندوستان کے تیسرے تیز گیند باز کا فیصلہ کرے گا۔

      مجموعی میچ پر نظر ڈالی جائے تو ہندوستان پاکستان پر حاوی ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو آٹھ ٹی۔ ٹوئنٹی میچوں میں سات مرتبہ شکست دی اور صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: