உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تین کھلاڑی کورونا پازیٹیو ، اب 10 دنوں کیلئے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تین کھلاڑی کورونا پازیٹیو ، اب 10 دنوں کیلئے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا ۔ PC- Javeria Khan/Instagram)

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تین کھلاڑی کورونا پازیٹیو ، اب 10 دنوں کیلئے کوارنٹائن میں رہنا ہوگا ۔ PC- Javeria Khan/Instagram)

    پاکستان تین ون ڈے میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا۔ کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تینوں میچز بالترتیب 8، 11 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی تین کھلاڑی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ پی سی بی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ گھریلو ایک روزہ سیریز سے قبل تیاری کیمپ کے لئے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جمع ہوئی تھی۔ بدھ کو کیے گئے ٹیم کے معمول کے کورونا ٹیسٹ میں تین کھلاڑی مثبت پائی گئیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ البتہ جلد ہی ان کی شناخت کرکے انہیں 10 دن کے کوارنٹائن میں بھیج دیا جائے گا جو 6 نومبر کو ختم ہوگا۔

      پی سی بی کے مطابق پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ٹیم کے دیگر ارکان کو بھی 2 نومبر تک ایک چھوٹے کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا جمعہ سے ہر دوسرے دن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پوری ٹیم دو بار منفی آنے کے بعد ہی تیاری کیمپ کے لیے بائیو ببل میں داخل ہوئی تھی، جبکہ تمام کھلاڑیوں کو مئی میں ویکسین لگائی گئی تھی۔

      پاکستان تین ون ڈے میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا۔ کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تینوں میچز بالترتیب 8، 11 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان نے تین ٹی ٹینٹی اور 5 ون ڈے میچز کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا ۔ پاکستان مردوں کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے متحدہ عرب امارات میں ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: