ایم ایس دھونی کے بعد سریش رینا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ حالانکہ وہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں کھیلتے نظر آئیں گے ۔ رینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ رینا نے لکھا کہ ماہی آپ کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا ۔ پورے دل سے فخر کے ساتھ میں اس سفر میں آپ سے جڑنا چاہتا ہوں ۔ رینا نے لکھا کہ شکریہ ہندوستان ۔
ہندوستان کی بہترین فیلڈرس میں سے ایک مانے جانے والے رینا نے 30 جولائی 2005 کو سری لنکا کے خلاف ونڈے میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبییو کیا تھا ۔ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے 18 ٹیسٹ ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ۔ ان کے نام 768 ٹیسٹ رن ہیں ، جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریان شامل ہیں ۔
وہیں 226 ون ڈے میچوں میں رینا نے پانچ ہزار 616 رن بنائے ۔ ون ڈے کرکٹ میں ان کے نام پانچ سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں ہیں ۔ 78 ٹی ٹوینٹی میچوں میں رینا کے نام 1605 رن ہیں ، جس میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ان کی گیند بازی کی بات کریں تو ان کے نام 13 ٹیسٹ وکٹ ، 36 ون ڈے وکٹ اور 13 ٹی ٹوینٹی وکٹ ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سریش رینا طویل عرصہ سے ٹیم انڈیا س باہر چل رہے تھے ۔ انہوں نے 17 جولائی 2018 کو انگلینڈ کے خلاف لیڈس ون ڈے کے بعد سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا تھا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔