உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی پر پاکستان کے کھلاڑی ہیں بھاری ، رن کے بڑے ریکارڈ کے معاملہ میں چھوڑا پیچھے

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی پر پاکستان کے کھلاڑی ہیں بھاری ، رن کے بڑے ریکارڈ کے معاملہ میں چھوڑا پیچھے (AP)

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی پر پاکستان کے کھلاڑی ہیں بھاری ، رن کے بڑے ریکارڈ کے معاملہ میں چھوڑا پیچھے (AP)

    T20 World Cup 2021: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) اور محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رن جوڑ دئے ہیں ۔ بابر اور رضوان کی جوڑی ایسا کرنے والی پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئی ہے ۔ دونوں نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

    • Share this:
      دبئی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم اندیا اچھی شروعات نہیں کرسکی ۔ اس کو پہلے میچ میں ہی پاکستان سے 10 وکٹ سے کراری شکست ملی ہے ۔ حالانکہ کپتان وراٹ کوہلی نے میچ میں نصف سنچری بنائی تھی ۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رن جوڑ دئے ہیں ۔ بابر اور رضوان کی جوڑی ایسا کرنے والی پاکستان کی پہلی جوڑی بن گئی ہے ۔ دونوں نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

      بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی 17 اننگز میں 63 کی اوسط سے 1009 رن کی شراکت داری کرچکے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے چار مرتبہ سنچری اور تین مرتبہ نصف سنچریوں کی شراکت داری کی ہے ۔ اس میں 197 رنوں کی سب سے بڑی شراکت داری بھی شامل ہے ۔ ٹیم انڈیا کے خلاف بھی دونوں نے ناٹ آوٹ 152 رنوں کی شراکت داری کی تھی ۔ دونوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑا ہے ۔ روہت اور کوہلی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 937 رنوں کی پارٹنرشپ کرچکے ہیں ۔

      ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی بات کی جائے تو بطور جوڑی سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ہندوستان کے روہت شرما اور شیکھر دھون کے نام ہے ۔ دونوں نے 52 اننگز میں 34 کی اوسط سے 1743 رن بنائے ہیں ۔ چار مرتبہ سنچری اور سات مرتبہ نصف سنچری کی پارٹنر شپ کی ہے ۔ دنیا کی گیارہ جوڑیاں ایک ہزار سے زیادہ رن بنا چکی ہیں ۔ کے ایل راہل اور روہت بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔ دونوں اب تک 21 اننگز میں 52 کی اوسط سے 1048 رن بنا چکے ہیں ۔ تین سنچری اور پانچ مرتبہ نصف سنچری کی پارٹنرشپ کی ہے ۔

      پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اپنے دونوں شروعاتی میچ جیتے ہیں  ٹیم نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو ہرایا ہے ۔ ٹیم یو اے ای میں مسلسل 13 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے میچ جیت چکی ہے اور پانچ سال سے نہیں ہاری ہے ۔ اس میں سات میچ ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیتے ہیں ۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اب تک یو اے ای میں ایک بھی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ نہیں گنوایا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: