உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs NAM: بابر اعظم اور رضوان دونوں نے ایک ہی میچ میں بنا دئے کئی ریکارڈ، کوہلی روہت چھوٹے پیچھے

    PAK vs NAM: بابر اعظم اور رضوان دونوں نے ایک ہی میچ میں بنا دئے کئی ریکارڈ، کوہلی روہت چھوٹے پیچھے (AP)

    PAK vs NAM: بابر اعظم اور رضوان دونوں نے ایک ہی میچ میں بنا دئے کئی ریکارڈ، کوہلی روہت چھوٹے پیچھے (AP)

    T20 World Cup 2021: بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ہی پانچ بڑے ریکارڈ بنائے ۔ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں انہوں نے سنچری کی شراکت داری کی ۔ انہوں نے نمیبیا کے خلاف پہلی وکٹ کیلئے 113 رن بنائے ۔

    • Share this:
      ابو ظہبی : بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ہی پانچ بڑے ریکارڈ بنائے ۔ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں انہوں نے سنچری کی شراکت داری کی ۔ انہوں نے نمیبیا کے خلاف پہلی وکٹ کیلئے 113 رن بنائے ۔ بابر اور رضوان کی جوڑی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں پانچ سنچری کی شراکت کرنے والی دنیا کی پہلی جوڑی بن گئی ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیھچے چھوڑ دیا ہے ۔ دونوں نے چار مرتبہ سنچری کی شراکت داری کی تھی ۔ بابر نے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بھی پیھچے چھوڑ دیا ہے ۔

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے میچ میں 70 رن بنائے ۔ انہوں نے 49 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے لگائے ۔ انہوں نے بطور کپتان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں چودہویں مرتبہ پچاس سے زیادہ کا اسکور بنایا اور وراٹ کوہلی کو پیھچے چھوڑا ۔ کوہلی نے 13 مرتبہ ایسا کیا تھا ۔ بابر ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناچکے ہیں جبکہ کوہلی کو پہلی سنچری کا انتظار ہے ۔ بابر موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں چار میچ میں سے تین میں نصف سنچریاں بناچکے ہیں ۔

      پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے ایک کیلنڈر سال میں 900 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے پہلے بن بلے باز گئے ہیں ۔ وہ 2021 میں ایک سنچری اور نو نصف سنچری کی مدد سے ایسا کرچکے ہیں ۔ پاکستان کی ٹیم نے موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک بھی مقابلہ نہیں گنوایا ہے اور سبھی تین مقابلے جیتے ہیں ۔

      بابر اعظم ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 2400 سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بنے ۔ انہوں نے 60 اننگز میں 48 کی اوسط سے 2402 رن بنائے ہیں ۔ ایک سنچری اور 23 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ انہوں نے شعیب ملک اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ میچ میں رضوان 79 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: