உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: آئی سی سی نے جیت کے بعد سری لنکا کو دیا بڑا جھٹکا ، اس کھلاڑی کو سنائی سزا

    T20 World Cup: آئی سی سی نے جیت کے بعد سری لنکا کو دیا بڑا جھٹکا ، اس کھلاڑی کو سنائی سزا (AP)

    T20 World Cup: آئی سی سی نے جیت کے بعد سری لنکا کو دیا بڑا جھٹکا ، اس کھلاڑی کو سنائی سزا (AP)

    T20 World Cup 2021: میدان پر تیکھی بحث کے بعد دونوں کرکٹرس ایک دوسرے سے بھڑ گئے تھے ۔ امپائرس اور دیگر کھلاڑیوں کو بیچ میں آنا پڑا تھا ۔ یہ میچ سری لنکا نے جیت تھا ۔ ٹیم اب تک لگاتار چار میچ جیت چکی ہے ۔

    • Share this:
      دبئی : سری لنکا کے تیز گیند باز لہیرو کمارا اور بنگلہ دیش کے بلے باز لٹن داس پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ کے میچ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بالترتیب میچ فیس کا 25 اور 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ میدان پر تیکھی بحث کے بعد دونوں کرکٹرس ایک دوسرے سے بھڑ گئے تھے ۔ امپائرس اور دیگر کھلاڑیوں کو بیچ میں آنا پڑا تھا ۔ یہ میچ سری لنکا نے جیت تھا ۔ ٹیم اب تک لگاتار چار میچ جیت چکی ہے ۔

      آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ سری لنکائی گیند باز لہیرو کمارا اور بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس کو آئی سی سی کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کیلئے ضابطہ اخلاق کے صرف لیول ون کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کمارا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے ۔ وہیں داس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے ۔

      لہیرو کمارا پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی دفعہ دو پوائنٹ پانچ کی خلاف ورزی کا الزم ہے ، جو کسی بین الاقوامی میچ میں بلے باز کے آوٹ ہونے پر اس کو جارحانہ رد عمل کیلئے بھڑکانے والی زبان کے استعمال یا حرکت کرنے کے سلسلہ میں ہے ۔ لٹن داس کو کھیل جذبہ کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے ۔ میچ ریفری جواگل شریناتھ نے سزا طے کی ، جس کو آئی سی سی کرکٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے منظوری دی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے سزا قبول کرلی ، اس لئے رسمی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی ۔

      خیال رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اترنے سے پہلے انٹرنیشنل لیول پر سری لنکا کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی ، لیکن ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ سری لنکا نے پہلے کوالیفائنگ راونڈ کے تینوں میچوں میں جیت حاصل کی اور پھر سپر 12 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرایا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: