உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs NAM: پاکستان ریکارڈ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں، نمیبیا کو ہرایا ، لگاتار چوتھی جیت

    PAK vs NAM: پاکستان ریکارڈ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں، نمیبیا کو ہرایا ، لگاتار چوتھی جیت (AP)

    PAK vs NAM: پاکستان ریکارڈ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں، نمیبیا کو ہرایا ، لگاتار چوتھی جیت (AP)

    T20 World Cup 2021: پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 189 رن بنائے تھے ، جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم پانچ وکٹ پر 144 رن ہی بناسکی ۔ ٹیم ریکارڈ پانچویں مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

    • Share this:
      ابوظہبی : پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے ۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے ۔ پاکستان نے ایک میچ میں نمیبیا کو 45 رنوں سے ہرایا ۔ یہ ٹیم کی لگاتار چوتھی جیت ہے ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 189 رن بنائے تھے ، جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم پانچ وکٹ پر 144 رن ہی بناسکی ۔ ٹیم ریکارڈ پانچویں مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ دیگر کوئی ٹیم ایسا نہیں کرسکی ہے ۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار چار مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے ۔ میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

      ہدف کا پیچھاکرنے اتری نمیبیا نے دوسرے ہی اوور میں مائیکل وین کا وکٹ گنوایا ۔ انہیں حسن علی نے بولڈ کیا ۔ اسٹیفن بارڈ (29) اور کرس ولیمس ( 40) نے اچھے ہاتھ دکھائے ، لیکن وہ بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ۔ ڈیوڈ ویز نے بھی ناٹ آوٹ 43 رن بنائے ، لیکن یہ ٹیم کیلئے ناکافی رہا ۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کوئی مقابلہ جیتا ہے ۔ اس سے پہلے ٹیم نے تینوں میچ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیتے تھے ۔

      اس سے پہلے بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ محمد رضوان نے 50 گیند میں چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 79 رنوں کی اننگز کھیلنے کے علاوہ بابر (70) کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے 113 رن بناکر پاکستان کو شاندار شروعات دلائی ۔ بابر نے 49 گیندوں کی اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے ۔

      پاکستان کی ٹیم 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیت چکی ہے ۔ موجودہ سیزن میں بھی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک کوئی بھی میچ نہیں گنوایا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان نے ہندوستان ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو مات دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: