اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 سے شرمناک وداعی، آئرلینڈ نے توڑا خواب

    دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 سے شرمناک وداعی، آئرلینڈ نے توڑا خواب (AP)

    دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 سے شرمناک وداعی، آئرلینڈ نے توڑا خواب (AP)

    West Indies Knocked out T20 World Cup 2022: نکولس پورن کی کپتانی والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ کیریبین ٹیم کو سپر 12 میں پہنچنے کے لئے آئرلینڈ کے خلاف جیت درکار تھی، لیکن ونڈیز کی ٹیم جیت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaAustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : نکولس پورن کی کپتانی والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ کیریبین ٹیم کو سپر 12 میں پہنچنے کے لئے آئرلینڈ  کے خلاف جیت درکار تھی، لیکن ونڈیز کی ٹیم جیت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اینڈریو بالبرنی کی کپتانی میں آئرلینڈ کی ٹیم کی جیت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپیئن ونڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر باہر کا راستہ دکھا دیا ۔

      اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2007 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔ 2009 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کیریبیئن ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی تھی جب کہ 2010 میں وہ سپر 8 تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ سال 2012 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ڈیرن سیمی کی کپتانی میں چیمپئن بنی تھی جب کہ 2014 میں اس نے سیمی فائنل تک کا سفر طے کیا تھا۔ سال 2016 میں کیریبین ٹیم ایک بار پھر چیمپئن بنی۔ پچھلے سال 2021 میں ونڈیز کی ٹیم سپر 12 میں داخل ہونے میں کامیاب رہی تھی جبکہ اس سال یعنی 2022 میں اس کا سفر راؤنڈ ون میں ہی ختم ہوگیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نواز نے اپنے ہی ٹیم ممبر کے سر پر ماری گیند، واقعہ کے بعد صدمہ میں چلے گئے، دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کو لے کر آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے 42 رنز سے شکست دینے کے بعد وارننگ دیدی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد ونڈیز کی ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے میچ میں زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دی، لیکن کیریبیئن ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کرو یا مرو میچ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

      وہیں میچ کی بات کریں تو آئرلینڈ کے گیند بازوں نے لائن لینتھ کے ساتھ گیند بازی کرتے ہوئے ونڈیز کو 146 رنز پر روک دیا۔ اس کے بعد انہوں نے سلامی بلے باز پال اسٹرلنگ کی ناٹ آوٹ 66 رنز کی اننگز اور لورکن ٹریکٹر کی ناٹ آوٹ 45 رنز کی اننگز کی بدولت میچ جیت لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: