Women's World Cup 2022 :میچ سے پہلے ٹوائلیٹ میں پھنس گئی آسٹریلیا کی یہ مشہور کرکٹر، سنائی آب بیتی
Women's World Cup 2022 : آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر نکولا کیری (Nicola Carey) ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے غلطی سے ٹوائلیٹ میں بند ہوگئی تھیں ۔ اس بات پر ٹیم نے ناراضگی بھی ظاہر کی ۔
Women's World Cup 2022 : آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر نکولا کیری (Nicola Carey) ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے غلطی سے ٹوائلیٹ میں بند ہوگئی تھیں ۔ اس بات پر ٹیم نے ناراضگی بھی ظاہر کی ۔
آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر نکولا کیری (Nicola Carey) ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ سے پہلے غلطی سے ٹوائلیٹ میں بند ہوگئی تھیں ۔ اس بات پر ٹیم نے ناراضگی بھی ظاہر کی ۔ نکولا کیری فی الحال آسٹریلیا کی خاتون ٹیم کے ساتھ ہیں ، جو ون ڈے ورلڈ کپ (Women’s ODI World Cup-2022) کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ میں ہے ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز چار مارچ سے ہونے والا ہے ۔
نکولا کیری نے خود اس بات کی جانکاری دی کہ کس طرح ٹوائلیٹ میں پھنس گئی تھیں ۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار 27 فروری کو وارم اپ میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ سے پہلے نکولا کیری تقریبا 20 منٹ تک ٹوائلیٹ میں پھنسی رہیں ۔ کیری نے بعد میں بتایا کہ وہ کس طرح اس کیوبکل میں پھنس گئی تھیں ۔ کچھ لوگوں نے ان کی مدد کی اور نکولا کو مشکل حالات سے باہر نکالا ۔ جب انہوں نے ٹیم کی ساتھیوں کو یہ بتایا تو ہر کوئی ان کی غلطی پر ہنس رہا تھا ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے ، جس میں 28 سال کی نکولا نے کہا کہ میں میدان پر پہنچ گئی تھی ، پھر مجھے ٹوائلیٹ جانا پڑا ۔ میں نے اندر سے دروازہ بند کرلیا ، لیکن بعد میں باہر نہیں نکل پائی ۔ اس معاملہ پر کرکٹ ورلڈ کپ کی سربراہ اینڈریا نے کہا کہ دروازہ جام ہوگیا تھا ، اس لئے مجھے ملس ( ٹیم مینیجر) کو بلانا پڑا ، پھر کچھ لوگوں کی مدد سے دورازہ کھولا گیا ۔
Nic Carey got stuck (literally) in a less than ideal spot during yesterday’s warm-up!
— Australian Women's Cricket Team 🏏 (@AusWomenCricket) February 28, 2022
بعد میں نکولا کیری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلا ، جس میں آسٹریلیا نے 90 رنوں سے جیت حاصل کی ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے سات وکٹ پر 259 رن بنائے ، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 50 اوورس میں نو وکٹ پر 169 رن ہی بنا سکی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔