உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کے دفاع میں آئیں اہلیہ نوپور، ٹرولس کی لگائی کلاس

    ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کے دفاع میں آئیں اہلیہ نوپور، ٹرولس کی لگائی کلاس   (Instagram)

    ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کے دفاع میں آئیں اہلیہ نوپور، ٹرولس کی لگائی کلاس (Instagram)

    Bhuvneshwar Kumar on 19th Over: بھونیشور نے آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹی ٹوینٹی میں اپنے چار اوورس میں 52 رنز دئے اور انہیں کوئی وکٹ بھی نہیں ملی ۔ اس میچ کے 19 ویں اوور میں وہ کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔ لوگ انہیں سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول کرنے لگے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کو ڈیتھ اووروں کا اسپیشلسٹ گیند باز مانا جاتا ہے ۔ بھونیشور نے اس کو کئی مواقع پر ثابت بھی کیا ہے، لیکن حال ہی میں اس 'سوئنگ کے سلطان' کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے ۔ بھونیشور نے آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹی ٹوینٹی میں اپنے چار اوورس میں 52 رنز دئے اور انہیں کوئی وکٹ بھی نہیں ملی ۔ اس میچ کے 19 ویں اوور میں وہ کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔ لوگ انہیں سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول کرنے لگے ۔ اس کے بعد بھونیشور کمار کی بیوی نوپور ناگر نے ٹرولس کو جم کر کھری کھری سنائی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : آئی پی ایل کا فارمیٹ اگلے سال سے بدل جائے گا، گنگولی نے بتایا: لیگ میں کیا تبدیلی ہوگی؟


      نوپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: آج کل لوگ ناکارہ ہوگئے ہیں ۔ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور وہ اتنا خالی ہیں کہ ان کے پاس نفرت پھیلانے کیلئے کافی وقت ہے ۔ میرا ان سب کو مشورہ ہے کہ آپ کے کچھ بھی کہنے اور آپ کے ہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ایسے میں آپ اس وقت کو خود کو بہتر بنانے میں لگائیں ۔ حالانکہ اس کا اسکوپ بہت کم ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم کی ٹینس اسکلز دیکھ کر ہنس پڑے پاکستانی کھلاڑی، فینس نے بھی کیا ٹرول،دیکھئے ویڈیو


      بھونیشور نے آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کے 19ویں اوور میں 16 رن خرچ کردئے تھے ۔ اس میں ایک وائیڈ بھی شامل تھی ۔ بھونیشور نے حال ہی میں ختم ہوئے ایشیا کپ کے سپر فور مقابلے میں صرف چار رن دے کر پانچ وکٹ اپنے نام کئے تھے ۔ بھونیشور کو تنقید کا شکار اسلئے ہونا پڑا کیونکہ انہوں نے لگاتار دو میچوں میں ڈیتھ اوورس میں امید سے زیادہ رن دیدئے ۔

      ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی بھونیشور کی اس کارکردگی سے فکرمند ہیں ۔ گواسکر نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ گراونڈ پر بہت زیادہ اوس تھی ۔ بقول گواسکر : ہم نے گیند بازوں یا فیلڈرس کو اپنی انگلیوں کو سکھانے کیلئے تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ یہ کوئی بہانہ نہیں ہے بلکہ ہم نے اچھی گیند بازی نہیں کی ۔ حقیقت میں 19 واں اوور فکر کا باعث ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: