ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم! ان دو شہروں میں ہوسکتا ہے ہند۔ پاک مقابلہ

ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم! ان دو شہروں میں ہوسکتا ہے ہند۔ پاک مقابلہ (AP)

ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے گی پاکستانی ٹیم! ان دو شہروں میں ہوسکتا ہے ہند۔ پاک مقابلہ (AP)

One Day World Cup 2023: ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں ہونے والے 46 میچز ملک کے 12 شہروں میں کھیلے جا سکتے ہیں ۔ ان میں احمد آباد، لکھنؤ، ممبئی، راجکوٹ، بنگلورو، دہلی، اندور، گوہاٹی اور حیدرآباد شامل ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی: اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے زیادہ تر میچ چنئی اور کولکاتہ میں کھیل سکتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کے مطابق ہندوستان کے اپنے پچھلے دورے پر پاکستانی ٹیم نے ان مقامات پر خود کو محفوظ محسوس کیا تھا۔ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں ہونے والے 46 میچز ملک کے 12 شہروں میں کھیلے جا سکتے ہیں ۔ ان میں احمد آباد، لکھنؤ، ممبئی، راجکوٹ، بنگلورو، دہلی، اندور، گوہاٹی اور حیدرآباد شامل ہیں۔

    مانا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر آئی سی سی کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم یہ مسئلہ اب بھی ایک حساس موضوع ہے۔ اس معاملے سے واقف آئی سی سی کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بی سی سی آئی اور ہندوستانی حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے، اس پر بہت کچھ منحصر ہوگا۔ تاہم پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے زیادہ تر میچ کولکاتہ اور چنئی میں کھیلنا پسند کرے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ 2016 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکاتہ میں ہندوستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی سیکورٹی کے حوالے سے خوش تھے۔ وہیں چنئی پاکستان کیلئے ایک یادگار جگہ ہے۔

    احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 1,32,000 شائقین کی گنجائش ہے اور ہندوستان ۔ پاکستان میچوں کو یہاں منعقد کرانا آئی سی سی کیلئے فائدے کا سودہ ہوگا ۔ چونکہ ورلڈ کپ کا فائنل اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کا انعقاد کسی دیگر جگہ پر ہوگا ۔

    یہ بھی پڑھئے: PAK vs NZ: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، جانئے کن کن کھلاڑیوں کو ملا موقع


     یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم آئی پی ایل کے درمیان دھونی و کوہلی پر پڑیں گے بھاری، پاکستانی کپتان ورلڈ ریکارڈ سے چند قدم دور



    آئی سی سی کی پروگرام کمیٹی آئندہ چند ماہ میں بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کا پروگرام تیار کرے گی۔ حال ہی میں آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان نے ذاتی حیثیت سے کہا تھا کہ پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے میچ بنگلہ دیش میں کھیل سکتا ہے۔ حالانکہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آئی سی سی نے اس کو بکواس قرار دیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: