உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی کی سنچری کا بزرگ نے منایا خاص انداز میں جش، دیکھ کر لوگ ہوئے جذباتی

    سنچری مکمل ہونے کے بعد وراٹ کوہلی ہنسنے لگے اور مسلسل ہنستے رہے۔ اس دوران ایک خاص لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ وراٹ کوہلی جب اپنی سنچری کا جشن منا رہے تھے تو اسٹینڈ میں کھڑے ایک بزرگ کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Hyderabad
    • Share this:
      نئی دہلی. وراٹ کوہلی نے آخر کار اپنی سنچری کے سوکھے کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے نومبر 2019 کے بعد اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری بنائی۔ ایشیا کپ 2022 کے اپنے آخری میچ میں بھارت نے افغانستان کو ہرا ڈالا۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی نے 61 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنز بنائے۔ یہ وراٹ کی مجموعی طور پر 71ویں سنچری ہے، جس سے انہوں نے رکی پونٹنگ کی بین الاقوامی سنچریوں کی برابری کی۔ اب وہ آل ٹائم لسٹ میں صرف سچن تندولکر سے پیچھے ہیں۔ یہ مختصر ترین فارمیٹ میں کوہلی کی پہلی سنچری بھی تھی۔ وراٹ کوہلی کی اس سنچری پر یوں تو کھیل کی دنیا، بالی ووڈ، سیاست سے کئی ردعمل سامنے آرہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک خاص ردعمل وائرل ہورہا ہے۔

      سنچری مکمل ہونے پر دوسرے سرے پر کھڑے رشبھ پنت نے انہیں مبارکباد دی۔ سنچری مکمل ہونے کے بعد وراٹ کوہلی ہنسنے لگے اور مسلسل ہنستے رہے۔ اس دوران ایک خاص لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ وراٹ کوہلی جب اپنی سنچری کا جشن منا رہے تھے تو اسٹینڈ میں کھڑے ایک بزرگ کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ بزرگ شخص وراٹ کوہلی کی سنچری پر جھک کر سلام کر رہا تھا۔ اس بزرگ کا ردعمل دیکھ کر مداح سوشل میڈیا پر جذباتی ہو رہے ہیں اور ان کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

      پاکستانی کھلاڑیوں نے وراٹ کوہلی پر دل کھول کر برسایا پیار،یہ دیکھ کر آپ ہو جائیں گے حیران

       ساؤتھ سپر اسٹار بولے، وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہتا ہوں

      اس میچ میں روہت شرما کو آرام دیا گیا تھا۔ اسٹینڈ ان کپتان کے ایل راہول نے 41 گیندوں میں 62 رنز بنائے۔ وراٹ اور راہل نے اوپننگ وکٹ کے لیے 76 گیندوں میں 119 رنز کی شراکت داری کی۔ کوہلی نے اننگز کے اختتام تک فیلڈ اور گیند بازوں کے ساتھ کھیلنا شروع کیا۔ وراٹ کی بلے بازی نے ظاہر کیا کہ وہ فارم میں واپس آچکے ہیں۔ چوٹ سے واپسی کے بعد یہ راہل کی بھی پہلی اعتماد سے بھری اننگز تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: