Cricket : سری لنکا نے پاکستان کو ہراکر جیتا خطاب، ہندوستان کبھی نہیں بن سکا چیمپئن
Asian Test Championship: ٹیسٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) دو مرتبہ ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کر چکی ہے۔ ایک مرتبہ پاکستان جبکہ ایک مرتبہ سری لنکا کی ٹیم خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ ٹیم انڈیا کبھی خطاب نہیں جیت سکی۔
Asian Test Championship: ٹیسٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) دو مرتبہ ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کر چکی ہے۔ ایک مرتبہ پاکستان جبکہ ایک مرتبہ سری لنکا کی ٹیم خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ ٹیم انڈیا کبھی خطاب نہیں جیت سکی۔
نئی دہلی : ٹیسٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) دو مرتبہ ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کر چکی ہے۔ ایک مرتبہ پاکستان جبکہ ایک مرتبہ سری لنکا کی ٹیم خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ ٹیم انڈیا کبھی خطاب نہیں جیت سکی۔ آج ہی کے دن 20 سال قبل 10 مارچ 2002 کو سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ سری لنکا نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیتا تھا ۔ اس میچ میں کمار سنگاکارا نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔
ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا سیزن 1999 میں اور دوسرا سیزن 2001-02 میں منعقد کیا گیا تھا ۔ ہندوستان ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 1999 میں اتریں۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 185 جبکہ ہندوستان نے 223 رنز بنائے تھے ۔ سعید انور کے شاندار 188 رنز کی مدد سے پاکستان نے دوسری اننگز میں 316 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان ۔ سری لنکا اور پاکستان ۔ سری لنکا کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوئے ۔ پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔ فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 175 رنز سے شکست دی تھی۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازع کی وجہ سے ٹیم انڈیا ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوسرے سیزن میں نہیں اتری تھی۔ یہ ٹورنامنٹ سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان منعقد کیا گیا تھا ۔ سری لنکا اور پاکستان دونوں نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ فائنل میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یونس خان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ آف اسپنر متھیا مرلی دھرن نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔
سری لنکا نے کمار سنگاکارا کی 230 رنز کی شاندار اننگز کی بنیاد پر پہلی اننگز میں 528 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ سنتھ جے سوریا نے 88 اور مہیلا جے وردھنے نے 68 رنز بنائے۔ پاکستان کیلئے محمد سمیع نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 325 رنز بنائے۔ انضمام الحق نے 99 اور شاہد آفریدی نے 70 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ مرلی دھرن نے ایک بار پھر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے 32 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس کے بعد انٹرنیشنل ٹور کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔