ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستانی کھلاڑی کو "میچ سے پہلے سیکس" ٹپ ، ٹیم انڈیا کے سابق کوچ نے کہا : وہ سب سے بڑی غلطی تھی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ رہے پیڈی اپٹن نے ہندوستانی کرکٹرس کو دئے گئے اپنے سیکس ڈوزیئر کو کیریئر کی سب سے بڑی غلطی بتایا ہے۔

  • Share this:
ہندوستانی کھلاڑی کو
ہندوستانی کھلاڑی کو "میچ سے پہلے سیکس" ٹپ ، ٹیم انڈیا کے سابق کوچ نے کہا : وہ سب سے بڑی غلطی تھی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ رہے پیڈی اپٹن نے ہندوستانی کرکٹرس کو دئے گئے اپنے سیکس ڈوزیئر کو کیریئر کی سب سے بڑی غلطی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ڈوزیئر ایک مذاق تھا ، جس کو ہندوستانی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ۔ اپٹن نے یہ ڈوزیئر جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے پہلے تیار کیا تھا ۔ انہوں نے یہ انکشاف اپنی کتاب "دی بیئرفٹ کوچ ـ"میں کیا ہے۔ وہ اس وقت آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلس کے کوچ ہیں۔

کتاب میں ایگو اینڈ مائی گریٹیسٹ پروفیشنل ایرر نام کے چیپٹر میں اپٹن نے لکھا کہ کیا سیکس سے پرفارمنس بڑھتی ہے ؟ ہاں ، اثر پڑتا ہے ، اس لئے آگے بڑھو اور اس میں شامل ہوجاو ، ٹھیک ہے ، سب ایسا ہی کہتے ہیں کیونکہ یہی سننا ہے ، مجھے پتہ ہے کہ اگر میں اس آرٹیکل کو پھیلانا چاہتا تو میں اس کو وہیں چھوڑ دیتا۔

اپٹن نے آوٹ لک میگزین کو دئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کسی کھلاڑی سے نہیں کہا کہ جاو اور سیکس کرو ۔ انہوں نے صرف وہ معلومات سبھی کو بتائیں جس میں لکھا تھا کہ سیکس سے پرفارمنس میں مدد ملتی ہے۔

بقول اپٹن میں کھلاڑیوں سے سب کچھ کرنے کو نہیں کہہ رہا تھا ۔ میں ان کے ساتھ جانکاری شیئر کررہا تھا اور میڈیا نے اس بات کو غلط طریقہ سے پیش کیا ، جو میں نے انہیں ( میڈیاسے ) مذاق میں کہی تھی ۔ وہ صرف ایک مذاق جو میں نے کیا ۔ جیسا کہ میں نے کتاب میں لکھا کہ وہ میری پروفیشنل لائف کی سب سے بڑی غلطی تھی۔


یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے اس کھلاڑی کو لڑکے سے ہوا پیار ،پہلی ڈیٹ پر ہی ٹوٹ گیا رشتہ 

کتاب میں اپٹن نے شری سنت کو لے کر بھی انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ شری سنت نے سینئر کھلاڑی راہل دراوڑ کو گالی دی تھی ۔ پیڈی نے لکھا کہ سال 2013 میںوہ راجستھان رائلس کے ساتھ جڑے ہوئے تھے ۔ جب ممبئی کے خلاف میچ سے پہلے شری سنت کو ڈراپ کردیا گیا تو اس کے بعد غصہ میں شری سنت نے ٹیم کے کپتان راہل دراوڑ کو گالی دی تھی ۔ حالانکہ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق شری سنت نے اس الزام کو خارج کردیا ہے۔
First published: May 05, 2019 10:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading