پاکستان سے شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتا ہوا نظر آیا افغانستان کا یہ کھلاڑی، دیکھئے وائرل ویڈیو
پاکستان سے شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتا ہوا نظر آیا افغانستان کا یہ کھلاڑی، دیکھئے وائرل ویڈیو (screengrab/twitter)
PAK VS AFG: میچ میں 19ویں اوور کے اختتام کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان کی ٹیم جیت جائے گی، لیکن نسیم شاہ نے 20ویں اوور کی پہلی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے اور 4 گیند پہلے ہی پاکستان کو جیت دلا دی۔
نئی دہلی: بدھ (7 ستمبر) کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور کے سنسنی خیز میچ میں افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ میں 19ویں اوور کے اختتام کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان کی ٹیم جیت جائے گی، لیکن نسیم شاہ نے 20ویں اوور کی پہلی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے اور 4 گیند پہلے ہی پاکستان کو جیت دلا دی۔ شکست کے بعد افغانستان کے کھلاڑی میدان میں روتے ہوئے نظر آئے۔
میچ کے بعد ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ، جس میں افغانستان کے کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو نظر آرہے ہیں۔ اس ہار کے ساتھ ہی افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ وہیں ٹیم انڈیا کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا، کیونکہ صرف پاکستان کی شکست ہی ٹیم انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کا راستہ بن سکتی تھی۔ اب ٹیم انڈیا اور افغانستان اپنا آخری میچ کھیلنے کیلئے آج 8 ستمبر کو میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔
افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے 130 رنز کا آسان ہدف دیا۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے ۔ تاہم انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ سلامی بلے باز حضرت اللہ ززائی اور رحمن اللہ گرباز نے بالترتیب 21 اور 17 رنز بنائے۔ وہیں کپتان محمد نبی 0 پر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 0 اور محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔ افتخار احمد اور شاداب خان نے اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان اچھی شراکت داری ہوئی ۔ 18ویں اور 19ویں اوور میں فضل الحق فاروقی اور فرید احمد کے ذریعہ وکٹیں لئے جانے کے بعد پاکستان کی ٹیم کمزور پڑنے لگی اور افغانستان کی ٹیم جیت کے قریب نظر آرہی تھی ، لیکن 20ویں اوور میں نسیم شاہ نے پہلی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو جیت دلا کر فائنل میں پہنچا دیا ۔ پاکستان کی ٹیم اب اپنا آخری میچ 11 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔