PAK vs AFG T20: پاکستان کیلئے چار کھلاڑیوں نے کیا ڈیبیو، بابر اعظم کی چھٹی کرنے والا بھی شامل!

PAK vs AFG T20: پاکستان کیلئے چار کھلاڑیوں نے کیا ڈیبیو، بابر اعظم کی چھٹی کرنے والا بھی شامل! (PCB Twitter)

PAK vs AFG T20: پاکستان کیلئے چار کھلاڑیوں نے کیا ڈیبیو، بابر اعظم کی چھٹی کرنے والا بھی شامل! (PCB Twitter)

Pakistan vs Afghanistan T20: پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اس سیریز کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور شاداب خان کی کپتانی میں اس سیریز کے لیے پوری نئی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں ایک یا دو نہیں بلکہ 4 کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ جس میں سلامی بلے باز صائم عیوب، مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر، تیز گیند باز زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ اگر آپ پاکستان کے پہلے ٹی ٹوینٹی کو ہٹا دیں تو 4 سے زیادہ کھلاڑیوں نے پہلے کبھی ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

    صائم عیوب پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کے لئے کھیلے تھے اور ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔ لیکن اس بائیں ہاتھ کے بلے باز نے بابر کے 145 کے اسٹرائیک ریٹ کے مقابلے میں 165 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے۔ صائم نے بابر کے برابر 5 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

    پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک اور خاص کام کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ سے قبل پریس ریلیز جاری کرکے ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ یہ اپنی نوعیت کا بالکل الگ آغاز ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان شاداب خان نے کہا کہ ملک کی قیادت کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ پچ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ یہ شارجہ کی ریگولر پچ کی طرح نہیں لگتی۔ ہم پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بعد آرہے ہیں اس لئے ٹیم بانڈنگ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: بابر اور رضوان کو 'دی ہنڈریڈ' میں نہیں ملا کوئی خریدار، شاہین آفریدی کو ملی اتنی موٹی رقم


    یہ بھی پڑھئے: پہلی مرتبہ دو ممالک میں کھیلا جائے گا ایشیا کپ، ہند۔ پاک کے درمیان تین میچز متوقع



    پاکستان کی پلیئنگ الیون: سیم عیوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ۔

    افغانستان کی پلیئنگ الیون: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زادران، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، راشد خان (کپتان)، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، نوین الحق۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: