اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs AUS: آسٹریلیا کیلئے چار سال بعد ون ڈے کھیلنے اترا یہ کھلاڑی ، پاکستان کے خلاف بنا ڈالی سب سے تیز سنچری

    PAK vs AUS 1st ODI: پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد اب آسٹریلیا کی نظریں ون ڈے سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں ۔ ایرون فنچ (Aaron Finch)  کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے دھماکہ دار آغاز کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد اب آسٹریلیا کی نظریں ون ڈے سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں ۔ ایرون فنچ (Aaron Finch)  کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے دھماکہ دار آغاز کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ سے ٹھیک پہلے آسٹریلیا کے دو کھلاڑی کورونا کا شکار ہو کر پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل اور مچیل مارش جیسے کھلاڑی پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر ٹیم سے باہر ہیں۔ ایسے میں پلیئنگ الیون تیار کرنے کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کے پاس صرف 13 کھلاڑی ہی بچے تھے، اسی لئے ناتھن ایلس اور لیگ اسپنر مچیل سویپسن کو ون ڈے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ تاہم اس پریشانی کا آسٹریلیائی ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر پڑتا نظر نہیں آیا ۔

      یہ بھی پڑھئے :  آسٹریلیائی ٹیم پر کورونا کا ڈبل اٹیک، اب یہ بڑا گیند باز بھی ہوا کورونا سے متاثر

      ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ کو کپتان ایرون فنچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کا موقع ملا۔ وہ تقریباً 4 سال بعد آسٹریلیا کے لئے ون ڈے کھیلنے اترے اور شاندار سنچری اسکور کی ۔ یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی آسٹریلیائی بلے باز کی تیز ترین سنچری ہے ۔

      ہیڈ کی 70 گیندوں میں طوفانی سنچری

      ٹریوس ہیڈ  کس قدر پاکستانی گیند بازوں پر قہر بن ٹوٹے ، اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے اور ایرون فنچ کے درمیان لاہور ون ڈے میں پہلی وکٹ کے لیے 88 گیندوں پر 110 رنز کی شراکت داری ہوئی اور اس شراکت داری میں ہیڈ کے بلے سے 77 رنز نکلے۔ فنچ نے صرف 23 رنز بنائے اور وہ اسی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

      یہ بھی پڑھئے : ایک نوبال نے توڑ دیا ہندوستان کا خواب، آخری گیند پر یوں ختم ہوا ورلڈ کپ کا سفر

      ہیڈ نے صرف 32 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی انہوں نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 25ویں اوور کی پہلی گیند پر 1 رن لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کیلئے انھوں نے صرف 70 گیندوں کا سامنا کیا ۔ وہ 101 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

      32 گیندوں میں نصف سنچری سنچری

      یہ ہیڈ کی ون ڈے میں دوسری سنچری ہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ یعنی انہوں نے 15 گیندوں میں چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے ۔ خیال رہے کہ اس بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف ہی پہلی ون ڈے سنچری بھی بنائی تھی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: