ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے سے پہلے لگا جھٹکا ، پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوا یہ بڑا گیند باز

تیسرے ون ڈے سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ تیز گیند باز ریچرڈسن زخمی ہوگئے ہیں اور وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے  سے پہلے لگا جھٹکا ، پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوا یہ بڑا گیند باز
فوٹو : کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو ٹویٹر ہینڈل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ونڈے میچوں کی سیریز شارجہ میں جاری ہے۔ پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پٹخنی دے کر سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کررکھی ہے ۔ تاہم تیسرے ون ڈے سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ تیز گیند باز ریچرڈسن زخمی ہوگئے ہیں اور وہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی ورلڈ کپ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

دراصل شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں ریچرڈسن نے پانچ اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں ، لیکن میچ کے 11ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بری طرح گر گئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تیز گیند کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریچرڈسن کا کندھا اتر گیا ہے اور وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔بورڈ کے مطابق ریچرڈسن پیر کو پرتھ لوٹیں گے اور وہاں طبی معائنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ ان کی انجری کتنی سنگین ہے۔

First published: Mar 25, 2019 10:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading