உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، PSL فائنل کھیلنے والا تیز گیند باز ہوا کورونا پازیٹیو

    Pakistan vs Australia : پاکستانی ٹیم کے تیز گیند باز حارث رؤف  (Haris Rauf) کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ 27 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کے لیے میدان پر اترے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے رؤف کے مثبت ہونے کی اطلاع دی ہے ۔

    • Share this:
      لاہور : آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز (Pakistan vs Australia) سے قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے تیز گیند باز حارث رؤف  (Haris Rauf) کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ 27 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کے لیے میدان پر اترے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے رؤف کے مثبت ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 4 مارچ سے شروع ہو رہی ہے ۔ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔

      حارث رؤف ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔ انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ بورڈ نے کہا کہ مزید معلومات بعد میں دی جائیں گی۔ سیریز کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پی سی بی نے 15 رکنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی تھیں ۔ فہیم اشرف اور حسن علی انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں ۔ ان کی جگہ افتخار احمد اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

      پاکستانی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا ریکارڈ شاندار رہا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 66 ٹیسٹ کھیلے میچز کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم صرف 15 ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا نے 33 ٹیسٹ جیتے ہیں۔ 18 میچ ڈرا ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے 7 میچ جیتے ہیں جبکہ آسٹریلیا نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے ۔

      28 سالہ تیز گین باز حارث رؤف 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں ۔ انہوں نے 8 ون ڈے میچوں میں 14 اور 34 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 41 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں ، لیکن مثبت پائے جانے کے بعد ان کے کھیلنے پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی میں 112 اننگز میں 153 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ ان کی بہترین کارکردگی 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں ۔ انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل میں بھی ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ ان کی ٹیم لاہور بھی پہلی مرتبہ چیمپئن بنی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: