PAK vs AUS: پاکستان نے حاصل کیا اپنا سب سے بڑا ون ڈے ہدف، ہندوستان کے خلاف بھی کیا تھا چار مرتبہ کمال
Pakistan vs Australia : ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی اب تک کی یہ سب سے بڑی جیت ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 348 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
Pakistan vs Australia : ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی اب تک کی یہ سب سے بڑی جیت ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 348 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 31 مارچ کو کھیلا گیا ۔ لاہور میں ہوئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے کنگارو ٹیم پر شاندار جیت درج کی۔ یہ ون ڈے میں پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے ۔ کنگارو ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 348 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 349 رنز کے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جیت میں بابر اعظم اور امام الحق نے اہم کردار ادا کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 348 رنز بنائے۔ کنگارو ٹیم کی جانب سے بین میکڈرماٹ نے سنچری بناتے ہوئے 104 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ لوور آرڈر میں ٹریوس ہیڈ 89، مارنس لبوشانے 59، مارکس اسٹوئنس 49 اور شان ایبٹ نے 28 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔ اننگز کا آغاز کرنے آئے سلامی بلے باز امام الحق اور فخر زمان نے پہلی وکٹ کی شراکت داری میں 118 رنز بنائے ۔ فخر زمان 67 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد امام الحق نے 106 اور کپتان بابر اعظم نے 114 رنز بنائے۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ خوشدل شاہ نے 27 اور محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف ایک اوور باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان کی سب سے بڑی جیت
ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی اب تک کی یہ سب سے بڑی جیت ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 348 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ مجموعی طور پر یہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی اب تک کی چھٹی سب سے بڑی جیت ہے۔
352/4 بمقابلہ آسٹریلیا 2022، لاہور
329/7 بمقابلہ بنگلہ دیش، 2014، میرپور
322/6 بمقابلہ انڈیا 2007، موہالی
319/7 بمقابلہ انڈیا 2005، احمد آباد
311/7 بمقابلہ انڈیا، 2005، پشاور
309/2 بمقابلہ انڈیا، 2008 کراچی
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔