உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs BAN: پاکستانی کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش میں ناکام، پھر بھی توڑ دیا بڑا ریکارڈ

    PAK vs BAN: پاکستانی کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش میں ناکام، پھر بھی توڑ دیا بڑا ریکارڈ (AFP)

    PAK vs BAN: پاکستانی کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش میں ناکام، پھر بھی توڑ دیا بڑا ریکارڈ (AFP)

    PAK vs BAN 2nd T20: بابر اعظم اب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 69 میچوں میں 2515 رنز بنائے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ۔ مہمان ٹیم نے ڈھاکہ میں دوسرا ٹی ٹوینٹی بھی 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ سیریز کا تیسرا میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے فخر زمان (57) کی اننگز کی بدولت 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے میچ اور سیریز دونوں جیت اپنے نام کرلیا ۔ اس میچ میں بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بلا خاموش رہا۔ وہ 5 گیندوں میں صرف 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ بابر کو مستفیض الرحمان نے بولڈ کیا۔ تاہم بابر نے آؤٹ ہونے سے قبل مستفیض کے اوور کی پہلی گیند پر 1 رن لے کر ایک بڑا ریکارڈ بنایا۔

      بابر اعظم اب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 69 میچوں میں 2515 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے محمد حفیظ (2514) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر نے 1 سنچری اور 24 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 260 چوکے اور 38 چھکے لگائے ہیں۔ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ہم وطن محمد رضوان (1083) کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

      پاکستانی کپتان نے 2021 میں اب تک 25 میچوں میں 834 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اس سال انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میں 1 سنچری اور 8 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ تاہم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے 2 ٹی ٹوینٹی میں وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

      بابر نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں 10 گیندوں پر 7 رنز بنائے۔ جبکہ ہفتہ کو دوسرے میچ میں وہ 5 گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس سیریز سے ٹھیک پہلے بابر نے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کی تھی۔ حالانکہ پاکستان سیمی فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گیا تھا۔ لیکن بابر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 6 میچوں میں 60 سے زائد کی اوسط سے 303 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 4 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: