اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی بلے باز کے قریب نو فیلڈر، ایک بہترین گیند اور خوشی سے جھوم اٹھی انگلینڈ کی ٹیم، دیکھئے ویڈیو

    پاکستانی بلے باز کے قریب نو فیلڈر، ایک بہترین گیند اور خوشی سے جھوم اٹھی انگلینڈ کی ٹیم، دیکھئے ویڈیو (AP)

    پاکستانی بلے باز کے قریب نو فیلڈر، ایک بہترین گیند اور خوشی سے جھوم اٹھی انگلینڈ کی ٹیم، دیکھئے ویڈیو (AP)

    Pakistan vs England: انگلینڈ نے پیر کو پہلے ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کو 343 رنز کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں ٹیم 96.3 اوورز میں 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lahore
    • Share this:
      نئی دہلی : انگلینڈ نے پیر کو پہلے ٹیسٹ کے آخری دن پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کو 343 رنز کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں ٹیم 96.3 اوورز میں 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن نے 4-4 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ 4 بلے بازوں نے سنچریاں بنائی تھیں ۔ اس کے جواب میں جواب میں پاکستان نے 579 رنز بنائے تھے۔ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز 7 وکٹوں پر 264 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

      دوسری اننگز میں پاکستان کے بلے بازوں کو یقینی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 96 اوورز کے بعد اسکور 9 وکٹوں پر 268 تھا۔ اس دوران خراب روشنی کی وجہ سے میچ روکے جانے کا بھی خدشہ تھا۔ ایسے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ 97 واں اوور پھینکنے کیلئے آئے۔ کپتان بین اسٹوکس نے وکٹ کیپر کے علاوہ مزید 8 فیلڈرز کو بلے باز نسیم شاہ کے قریب کر دیا۔ اس طرح نسیم کے اردگرد 9 کھلاڑی نظر آ رہے تھے ۔


      نسیم شاہ جیک لیچ کی تیسری گیند کو نہیں سمجھ سکے اور وہ اے بی ایل ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ تاہم انہوں نے امپائر کے آؤٹ فیصلہ کے بعد ریویو لیا۔ ٹی وی امپائر نے بھی شاہ کو آؤٹ قرار دیا۔ اس کے بعد پوری انگلش ٹیم خوشی سے اچھل پڑی۔ تیز گیند باز اولی رابنسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ ایک وکٹ لینے کے علاوہ انہوں نے پہلی اننگز میں 37 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی میچ میں واپسی کرائی ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے صرف 8 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی نے رقم کی تاریخ، اس لیجنڈ کو چھوڑا پیچھے


      یہ بھی پڑھئے: انگلینڈ نے پاکستان کے گیند بازوں کی ایسی کی پٹائی کہ بن گیا یہ بڑا ریکارڈ، اب تک نہیں ہوا تھا ایسا



       

      انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں بنائیں ۔ وہیں نوجوان بلے باز بروک نے دوسری اننگز میں بھی شاندار 87 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے دونوں اننگز میں 6.50 سے زیادہ کی اکنامی کے ساتھ رنز بنائے۔ اس سے پہلے کبھی ٹیسٹ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا، جس کی وجہ سے ان کے گیند بازوں کو زیادہ اوور پھینکنے کیلئے مل گئے اور انہوں نے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: