اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انگلینڈ نے پاکستان کے گیند بازوں کی ایسی کی پٹائی کہ بن گیا یہ بڑا ریکارڈ، اب تک نہیں ہوا تھا ایسا

    انگلینڈ نے پاکستان کے گیند بازوں کی ایسی کی پٹائی کہ بن گیا یہ بڑا ریکارڈ، اب تک نہیں ہوا تھا ایسا (AP)

    انگلینڈ نے پاکستان کے گیند بازوں کی ایسی کی پٹائی کہ بن گیا یہ بڑا ریکارڈ، اب تک نہیں ہوا تھا ایسا (AP)

    PAK vs ENG 1st Test: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انگلش ٹیم نے اتوار کو چوتھے روز 7 وکٹوں پر 264 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس طرح بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو 343 رنز کا ہدف ملا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lahore
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انگلش ٹیم نے اتوار کو چوتھے روز 7 وکٹوں پر 264 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 87 رنز بنائے۔ ٹیم نے پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے 579 رنز بنائے تھے ۔ اس طرح بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو 343 رنز کا ہدف ملا ہے اور ابھی تقریباً 120 اوورز کا کھیل باقی ہے۔ ایسے میں انگلینڈ نے بھی ایک طرح سے اننگز ڈکلیئر کر کے خطرہ مول لے لیا ہے۔ میچ میں اب تک 7 سنچریاں بن چکی ہیں۔ یعنی اب تک میچ پر بلے بازوں کا غلبہ رہا ہے ۔

      میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 101 اوورز میں 6.50 کے رن ریٹ سے 657 رنز بنائے۔ اس سے پہلے کوئی بھی ٹیم اننگز کے اختتام پر اتنے اچھے رن ریٹ کے ساتھ اسکور نہیں بنا سکی تھی۔ دوسری اننگز میں انگلش بلے بازوں نے اور زیادہ تیز رفتار سے رنز بنائے۔ انہوں نے 35.5 اوورز میں 7.36 کے رن ریٹ سے 264 رنز بنائے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کی تاریخ میں اننگز ڈکلیئر ہونے پر 250 سے زیادہ رنز بنانے والی کوئی بھی ٹیم 7 یا اس سے زیادہ کے رن ریٹ کے ساتھ رنز نہیں بنا سکی تھی ۔ ایسے میں ایک ہی میچ میں یہ 2 بڑے ریکارڈ بن گئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کے خلاف 5 وکٹیں لے کر شکیب الحسن نے پاکستان کے اس لیجنڈ گیند باز کو چھوڑا پیچھے


      یہ بھی پڑھئے: شاہد آفریدی کا بڑا بیان، کہا: جیسی عزت ہمیں ہندوستان سے ملتی ہے، پاکستان سے بھی نہیں ملتی


      انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیک کرو نے 48 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بروک نے 65 گیندوں میں 87 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 134 تھا۔ انہوں نے 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ بروک پہلی اننگز میں 116 گیندوں پر 153 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے ۔ اسٹرائیک ریٹ 132 رہا تھا۔ اس سے ان کی جارحانہ بلے بازی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سابق کپتان جو روٹ نے دوسری اننگز میں 69 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے لگائے ۔

      اب پاکستان کے بلے باز یہ ہدف حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں، یہ دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 155.3 اوور میں 579 رنز بنائے۔ رن ریٹ 3.72  کا رہا تھا ۔ بابر، امام اور عبداللہ شفیق نے سنچری بنائی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: