உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابراعظم کی سنچری، رضوان کی نصف سنچری، پاکستان نے اگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرایا

    بابراعظم کی سنچری، رضوان کی نصف سنچری، پاکستان نے اگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرایا (PIC: AP)

    بابراعظم کی سنچری، رضوان کی نصف سنچری، پاکستان نے اگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرایا (PIC: AP)

    PAK vs ENG, 2nd T20I: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دئے گئے 200 رنز کے ہدف کو پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے تین گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachikarachi
    • Share this:
      کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دئے گئے 200 رنز کے ہدف کو پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے تین گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ ٹیم کے لئے وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد رضوان نے 172.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 51 گیندوں پر 88 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی۔ ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے 166.66 کی اسٹرائیک کے ساتھ 66 گیندوں پر 110 رنز کی ناٹ آوٹ سنچری بنائی ۔ اس دوران ان کے بلے سے گیارہ چوکے اور پانچ شاندار چھکے نکلے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs AUS: ناگپور میں ہندوستان کی امیدوں پر پھر سکتا ہے پانی؟ جانئے کیا ہے وجہ...


      بتادیں کہ یہ بابر اعظم کی ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔ دوسری جانب محمد رضوان آج اپنے ٹی ٹوینٹی کیرئیر کی 18ویں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ آج کے میچ سے پہلے بابر لوگوں کے نشانہ پر تھے۔ دراصل ایشیا کپ کے بعد سے ہی بابر کا بلا خاموش رہ رہا تھا۔ تاہم آج کی شاندار اننگز کے بعد پاکستانی کپتان نے اپنے تمام ناقدین کے منہ بند کر دئے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم کی ٹینس اسکلز دیکھ کر ہنس پڑے پاکستانی کھلاڑی، فینس نے بھی کیا ٹرول،دیکھئے ویڈیو


      دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلش کپتان معین علی نے مجموعی طور پر چھ بولرز کو آزمایا۔ تاہم آج کسی بھی گیند باز کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ لیوک ووڈ ٹیم کے مہنگے ترین گیند باز رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر چار اوورز پھینکے ۔ اس دوران انہوں نے 12.25 کی اکنامی سے 49 رنز دئے۔

      انگلش ٹیم کے لیوک ووڈ کے بعد دوسرے مہنگے ترین گیند باز ڈیوڈ ولی تھے۔ انہوں نے ٹیم کے لئے 3.3 اوور پھینکے ۔ اس دوران انہوں نے 12.57 کی اکنامی سے 44 رنز خرچ کئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: