உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs ENG: معین علی نے دکھایا دم، مگر انتہائی سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دی مات

    PAK vs ENG: معین علی نے دکھایا دم، مگر انتہائی سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دی مات  (AFP)

    PAK vs ENG: معین علی نے دکھایا دم، مگر انتہائی سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دی مات (AFP)

    Pakistan vs England: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں پانچ رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiakarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان ٹیم پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں پانچ رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی گرین ٹیم نے سیریز میں بھی 3-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ سے پہلے دونوں ٹیمیں جاری سیریز میں 2-2 سے برابری پر چل رہی تھیں ۔

      میچ کی بات کریں تو قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم کے لئے سلامی بلے باز محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے دو چوکے اور تین چھکے نکلے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر


      انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز مارک ووڈ رہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 20 رنز خرچ کر کے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ووڈ کے علاوہ ڈیوڈ ولی اور سیم کرن نے دو دو اور کرس ووکس نے ایک وکٹ لیا ۔

       

       

      یہ بھی پڑھئے: پہلے لیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا وکٹ، اب ٹیم انڈیا کے اسپنر روی بشنوئی نے کھولا راز


      پاکستان ٹیم کی جانب سے دئے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم کی جانب سے کپتان معین علی نے مڈل آرڈر میں 37 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم وہ بھی ٹیم کو کامایبی دلانے میں ناکام رہے۔ اس دوران ان کے بلے سے چار چھکے اور دو چوکے نکلے ۔

      پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: