اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیت کی لالچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے کپتان نے اٹھایا بڑا خطرہ، اگر ایسا ہوا تو جم کر پڑیں گی گالیاں!

    جیت کی لالچ میں پاکستان  کے خلاف انگلینڈ کے کپتان نے اٹھایا بڑا خطرہ، اگر ایسا ہوا تو جم کر پڑیں گی گالیاں! ۔ تصویر : AP

    جیت کی لالچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے کپتان نے اٹھایا بڑا خطرہ، اگر ایسا ہوا تو جم کر پڑیں گی گالیاں! ۔ تصویر : AP

    Pakistan vs England : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جا رہا پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر ہے۔ میچ کی پہلی اننگز انگلش ٹیم نے 4 سنچریوں کی بدولت 657 رنز بنائے۔ اس کا کرارا جواب دیتے ہوئے میزبان ٹیم نے بھی تین بلے بازوں کی سنچریوں کی بدولت 579 رنز بنا ڈالے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے ۔ پہلی اننگز میں رنز کا انبار لگانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی انگلش ٹیم نے 250 رنز سے زیادہ کا اسکور بنایا ۔ میچ کے چوتھے دن کپتان بین اسٹوکس نے ایک بڑا خطرہ اٹھاتے ہوئے دوسری اننگز کو چائے کے وقت سات وکٹ پر 264 رنز بناکر ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کو 343 رنز کا ہدف ملا ہے اور اس نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 80 رنز بنا لئے ہیں اور اب میچ جیتنے کیلئے اس کو 263 رنز کی ضرورت ہے اور ابھی ایک دن کا پورا کھیل باقی ہے ۔

      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جا رہا پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ موڑ پر ہے۔ میچ کی پہلی اننگز انگلش ٹیم نے 4 سنچریوں کی بدولت 657 رنز بنائے۔ اس کا کرارا جواب دیتے ہوئے میزبان ٹیم نے بھی تین بلے بازوں کی سنچریوں کی بدولت 579 رنز بنا ڈالے ۔ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے اننگز ڈیکلیئر کر دی، جب ٹیم کا اسکور 7 وکٹوں پر 264 رنز تھا اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ۔

      یہ بھی پڑھئے: انگلینڈ نے پاکستان کے گیند بازوں کی ایسی کی پٹائی کہ بن گیا یہ بڑا ریکارڈ، اب تک نہیں ہوا تھا ایسا


      یہ بھی پڑھئے: شاہد آفریدی کا بڑا بیان، کہا: جیسی عزت ہمیں ہندوستان سے ملتی ہے، پاکستان سے بھی نہیں ملتی


      بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف میچ کے چوتھے دن بلے بازوں کیلئے رن سے بھری پچ پر دوسرے سیشن کے بعد اننگز ڈکلیئر کرنے کا بہادری والا فیصلہ کیا ۔ چائے کے وقفہ تک انگلینڈ نے ہیری بروک کے 87 ، جو روٹ کے 73 اور جیک کراولے کے 50 رنز کی بدولت سات وکٹوں پر 264 رنز بنا لئے تھے ۔ انگلش کپتان نے پاکستان کی ٹیم کو چار سیشن میں 343 رنز کا ہدف دیا ۔

      اس میچ میں اب پاکستان کے پاس جیت کا کافی شاندار موقع ہے ۔ میچ کے آخری سیشن میں پاکستان نے 2 وکٹیں گنواکر 80 رنز بنالئے ہیں اور اس کو مزید 263 رنز کی ضرورت ہے اور ابھی پانچویں دن کا پورا کھیل یعنی 90 اوورز کا کھیل باقی ہے ۔ یہ پچ بلے بازوں کیلئے کافی مددگار ہے ایسے میں پاکستان کیلئے یہ اسکور کافی مشکل نہیں مانا جارہا ہے ۔ اگر پاکستان کو اس میچ میں جیت مل جاتی ہے تو بین اسٹوکس کو اپنے فیصلہ کیلئے جم کر تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: