உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستانی بلے باز نے شیئر کیا ویڈیو، کہا: ہماری صحت بگڑ سکتی ہے، پلیز ایسا نہ کریں

    انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستانی بلے باز نے شیئر کیا ویڈیو، کہا: ہماری صحت بگڑ سکتی ہے، پلیز ایسا نہ کریں ۔ تصویر : AP

    انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستانی بلے باز نے شیئر کیا ویڈیو، کہا: ہماری صحت بگڑ سکتی ہے، پلیز ایسا نہ کریں ۔ تصویر : AP

    Pakistan vs England : پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنے گھر پر ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے 67 رنز سے میچ جیت کر سیریز 4-3 سے اپنے نام کر لی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachikarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنے گھر پر ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے 67 رنز سے میچ جیت کر سیریز 4-3 سے اپنے نام کر لی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں پر 142 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کے دوران شائقین بلے بازوں سے ناراض نظر آئے اور جم کر ان کی ہوٹنگ کی ۔ پاکستان کے بلے باز امام الحق اس سے کافی ناراض ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: PAK vs ENG: ڈیوڈ ملان کا دھماکہ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے ہراکر سیریز پر کیا قبضہ


      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ پہلے آسٹریلیا اور اب انگلینڈ نے انہیں ان کے گھر پر شکست دی۔ حالانکہ آسٹریلیا صرف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچا تھا۔ سات میچوں کی سیریز کے آخری میچ سے پہلے تک انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز 3-3 سے برابری پر تھی ۔ آخری اور ساتویں میچ میں انگلینڈ نے ڈیوڈ ملان کے 78 اور ہیری بروک کے 46 رنز کی بدولت 209 رنز بنائے۔ پاکستان کے 7 بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ شان مسعود نے 43 گیندوں پر 56 رنز بنائے، لیکن یہ اننگز جیت کے لئے کافی نہیں تھی ۔


      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں کیا کچھ ایسا .... جیت لیا لوگوں کا دل، دیکھئے وائرل ویڈیو


      پاکستانی بلے باز امام الحق نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فینس سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ہوٹنگ نہ کریں۔ میچ کے دوران کچھ فینس بلے باز کے فلاپ ہونے پر ہوٹنگ کرتے نظر آئے۔ اس پر امام نے لکھا کہ میں فینس سے درخواست کروں گا کہ وہ کسی کھلاڑی کے ساتھ ایسی حرکتیں نہ کریں۔ اس سے کھلاڑی کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

      امام الحق نے مزید کہا کہ نتیجہ کچھ بھی ہو، آپ کو ہمیشہ ان کی حمایت کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہم صرف آپ کے لئے کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: