உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs ENG: ڈیوڈ ملان کا دھماکہ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے ہراکر سیریز پر کیا قبضہ

    PAK vs ENG: ڈیوڈ ملان کا دھماکہ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے ہراکر سیریز پر کیا قبضہ (Phot: @TheRealPCB/Twitter)

    PAK vs ENG: ڈیوڈ ملان کا دھماکہ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے ہراکر سیریز پر کیا قبضہ (Phot: @TheRealPCB/Twitter)

    Pakistan vs England : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو روند کر سیریز پر قبضہ کرلیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachikarachikarachi
    • Share this:
      لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو روند کر سیریز پر قبضہ کرلیا ہے ۔ انگلینڈ نے پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 209 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 2010 رنز کا ہدف دیا ۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز ہی بناسکی اور اس طرح اس کو 67 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انگلینڈ نے سات میچوں کی یہ سیریز چار ۔ تین سے اپنے نام کی ۔

      انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کا آغاز خراب رہا ۔ دونوں سلامی بلے باز  بابر اعظم 4 رنز اور محمد رضوان صرف ایک رن بناکر جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد پاکستان کو تیسرا جھٹکا افتخار احمد کی شکل میں لگا ۔ وہ 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ 25 گیندوں پر 27 اور آصف علی 9 گیندوں پر 7 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کیا نیا مقام، نشانے پر شعیب ملک اور پولارڈ کا ریکارڈ


      تاہم مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کچھ امید دلائی ، مگر وہ بھی کامیابی نہیں دلواسکے ۔ شان مسعود کے علاوہ محمد نواز 9 اور وسیم جونئیر 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، طوفانی بلے بازی سے ٹی ٹوینٹی میں بنا ڈالا ورلڈ ریکارڈ


      قبل ازیں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز کافی شاندار رہا ۔ انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے بازوں نے 39 رنز کی شراکت داری کی ۔ ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد انگلش ٹیم کو دوسرا جھٹکا فل سالٹ کی شکل میں لگا ۔ وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

      101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچا دیا۔ ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: