اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs NZ: نیوزی لینڈ نے دوسرا ون ڈے جیت کر حساب کیا برابر، ٹیم کو جیت دلانے کیلئے آخر تک تنہا لڑتے رہے بابر اعظم، مگر نہیں ملا کسی کا ساتھ

    PAK vs NZ: نیوزی لینڈ نے دوسرا ون ڈے جیت کر حساب کیا برابر، ٹیم کو جیت دلانے کیلئے آخر تک تنہا لڑتے رہے بابر اعظم، مگر نہیں ملا کسی کا ساتھ (Twitter/Blackcaps)

    PAK vs NZ: نیوزی لینڈ نے دوسرا ون ڈے جیت کر حساب کیا برابر، ٹیم کو جیت دلانے کیلئے آخر تک تنہا لڑتے رہے بابر اعظم، مگر نہیں ملا کسی کا ساتھ (Twitter/Blackcaps)

    PAK vs NZ: ڈیون کانوے کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز میں زبردست واپسی کی اور 1-1 سے برابری کر لی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : ڈیون کانوے کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز میں زبردست واپسی کی اور 1-1 سے برابری کر لی ہے۔ پہلا میچ پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 261 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم کی ٹیم 182 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

      ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سلامی بلے باز فن ایلن کی وکٹ جلد ہی گنوا دی ۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں آئے۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 181 رنز کی شاندار شراکت داری ہوئی۔ اس دوران کانوے نے اپنی سنچری مکمل کی۔ 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کانوے نے 101 رنز بنائے جبکہ کین ولیمسن کے بلے سے 85 رنز نکلے ۔

      میچ میں مشکل میں پھنسی نظر آرہی پاکستان کی ٹیم کی واپسی محمد نواز اور نسیم شاہ نے کرائی ۔ پہلے نسیم نے سنچری بنا چکے ڈیون کانوے کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نواز نے 13 گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی۔ آخر میں مچیل سینٹنر نے 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 50ویں اوور میں 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

      ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے دونوں سلامی بلے باز سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ امام الحق بھی صرف چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کیلئے میدان میں اترے بابر اعظم نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ 114 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد کپتان نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے بھی 28 رنز بنائے جبکہ حارث سہیل صرف 10 رنز بنا سکے۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی گیند باز نے ماری گیند، غصہ سے لال ہوئے امپائر تو فورا آکر پکڑا پاوں اور...


      یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے نم آنکھوں سے نبھایا ماں سے کیا وعدہ، جان کر آپ کی ہوجائیں گے جذباتی!



      پاکستان کیلئے آغا سلمان نے 25 رنز ضرور بنائے، لیکن بابر کو دیگر بلے بازوں کی جانب سے کوئی تعاون نہیں ملا، جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم 43ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: