نئی دہلی. کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے ون ڈے سیریز 3پر -0 سے قبضہ کر لیا ہے۔ پانچ میچوں کی ونڈے سیریز میں ابھی دو میچ باقی ہیں۔ جیت کے ہیرو امام الحق بنے جنہوں نے 90 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔ افسوس صرف اس بات کا ہے کہ بہت قریب آنے کے بعد بھی وہ اپنی سنچری سے صرف 10 رنز سے چوک گئے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بلے بازی کے لیے بلایا۔ پاکستان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم ٹام بلنڈل اور کول میک کونچی کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر صرف 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
'مارنا ہے تو ایسے ہی ماردو، کیا اسی دن کیلئے میڈل لائےتھے'، کیوں آدھی رات کو روئیں ونیش پھوگاٹلکھنؤ سپرجائنٹس کو بڑا جھٹکا، کپتان کےایل راہول IPL سے باہر، ہنگامہ والے مقابلے میں ہوئے باہراس سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان اس میچ میں صرف 19 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے بعد امام الحق نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر مورچہ سنبھال لیا۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ بابر 54 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے، میٹ ہنری نے کلین بولڈ ہوگئے۔ امام 38ویں اوور تک ثابت قدم رہے اور 90 رنز تک پہنچ گئے۔ وہ ایڈم ملز کی تیز گیند کو نہ سمجھ سکے اور بولڈ ہو گئے۔
محمد رضوان نے 32 اور آغا سلمان نے 31 رنز بنائے۔ آخر میں نواز نے ناٹ آؤٹ 11 اور شاداب نے 21 رنز بنا کر پاکستان کا اسکور 287 رنز تک پہنچا دیا۔ ہنری نے تین اور ملز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا پیچھا کرنے کے دوران نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی رہی۔ ول ینگ 33 (41) اور ٹام بلنڈل 65 (78) نے پہلی وکٹ کے لیے 83 رنز جوڑے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 45 رنز بنائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔