اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اتنا بڑا نام پھر پھی ادھوری ہے یہ خواہش ..... ایک بار پھر اتنے قریب پہنچ کر چوک گئے پاکستانی کپتان بابر اعظم

    اتنا بڑا نام پھر پھی ادھوری ہے یہ بڑی خواہش ..... پھر اتنے قریب پہنچ کر چوک گئے بابر اعظم  (AFP)

    اتنا بڑا نام پھر پھی ادھوری ہے یہ بڑی خواہش ..... پھر اتنے قریب پہنچ کر چوک گئے بابر اعظم (AFP)

    Pakistan vs New Zealand : پاکستان کی ٹیم منگل کو کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن 438 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ وہیں پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی شروعات بھی کافی اچھی رہی ۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ہوئے 165 رنز بنائے لئے تھے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس آج نیوزی لینڈ کے خلاف جاری میچ کے دوران اپنے ٹیسٹ کریئر کی پہلی دوہری سنچری بنانے کا موقع تھا ۔ حالانکہ وہ اس مقام تک پہنچنے سے ایک مرتبہ پھر چوک گئے ۔ وہ اپنے کل کے اسکور 161 میں ایک بھی رن کا اضافہ کئے بغیر ہی آج آوٹ ہوگئے ۔ پاکستان کی ٹیم منگل کو کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن 438 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ وہیں پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی شروعات بھی کافی اچھی رہی ۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ہوئے 165 رنز بنائے لئے تھے ۔ ٹام لاتھم 78 رنز اور ڈیوین کانوے 82 رنز بناکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے ۔

      بابر اعظم نے سب سے زیادہ 280 گیندوں کا سامنا کیا اور 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ اس دوران ان کے بلے سے 15 چوکے اور ایک چھکا بھی نکلا ۔ علاوہ ازیں آغا سلمان نے بھی 103 رنز کی اننگز کھیلی ۔ طویل عرصہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کررہے سرفراز احمد نے  بھی اہم 86 رنز بنائے ۔

      یہ بھی پڑھئے: رضوان اور بابر کیا .... اس معاملہ میں تو وارنر سمیت کئی لیجنڈوں سے آگے ہیں سرفراز احمد


      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے بدل دی پاکستان کرکٹ کی تاریخ، لیجنڈوں کو پیچھے چوڑ بنے نئے کنگ


      بابرا اعظم کے ٹیسٹ کریئر پر نظر ڈالیں تو وہ 46 میچوں میں نو سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں ، لیکن ان کے نام ایک بھی ڈبل سنچری نہیں ہے ۔ اس فارمیٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور 196 رنز ہے ۔ یہ انہوں نے اسی سال آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنایا تھا ۔ آج امید تھی کہ بابر اپنے کریئر کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، لیکن ایسا نہی ہوسکا ۔ وہیں آج ہی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران ڈیوڈ وارنر کے بلے سے ان کے کریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنی ۔

       

      موجودہ کرکٹرس میں کس کے نام کتنی زیادہ ڈبل سنچریاں؟

      وراٹ کوہلی ۔ 7

      جے روٹ ۔ 5

      اسٹیو اسمتھ ۔ 4

      مشفق الرحیم ۔ 3

      چتیشور پجارا ۔ 3

      ڈیوڈ وارنر ۔ 3
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: