اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کے کپتانی کین ولیمسن کا بڑا بیان، کہی یہ بات

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کے کپتانی کین ولیمسن کا بڑا بیان، کہی یہ بات (Williamson/Instagram)

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کے کپتانی کین ولیمسن کا بڑا بیان، کہی یہ بات (Williamson/Instagram)

    Pakistan vs New Zealand : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی ۔ اب دونوں ٹیمیں اب ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز برابری پر ختم ہوئی تھی ۔ اب دونوں ٹیمیں اب ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 میچ کھیلے جائیں گے اور سبھی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بتادیں کہ دونوں ٹیمیں ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

      ون ڈے سیریز شروع ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس کی ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی ، کیونکہ بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو گھریلو میدان کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف اس ون ڈے سیریز سے ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں میں مدد ملے گی ۔

      پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہماری پچھلی سیریز بارش کی نذر ہوگئی تھی، اس لئے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا آغاز کرنے کیلئے یہ بہترین موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئی سی سی رینگنگ پر بہت زیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں ۔

      بتادیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو نیشنل بینک ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ جبکہ دوسرا ون ڈے 11 جنوری کو کراچی ہوگا ۔ وہیں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

      پاکستانی اسکواڈ :

      بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہنواز دہانی، شان مسعود ، طیب طاہر، اسامہ میر

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کب شروع ہوگی ون ڈے سیریز، جانئے کب اور کیسے دیکھیں لائیو


      یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ کا بلے بازی پلان جان کر رہ جائیں گے حیران! جانئے ٹم ساوتھی کو کیسے ڈرایا؟



      نیوزی لینڈ اسکواڈ :

      کین ولیمسن (کپتان)، ٹام لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، بلیئر ٹکنر، ڈیرل مچیل، ہینری نکولس، گلین فلپس، مچیل سینٹنر، ہینری شپلی، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: