پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کب شروع ہوگی ون ڈے سیریز، جانئے کب اور کیسے دیکھیں لائیو میچ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کب شروع ہوگی ون ڈے سیریز، جانئے کب اور کیسے دیکھیں لائیو میچ ۔ تصویر: AFP
PAK vs NZ ODI Series: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ڈرا پر ختم ہوئی۔ دونوں ٹیمیں اب ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی۔
نئی دہلی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ڈرا پر ختم ہوئی۔ دونوں ٹیمیں اب ایک دوسرے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 9 جنوری سے شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
دونوں ٹیمیں اس سیریز کو ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھیں گی۔ سال 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے آگے تھی۔ نیوزی لینڈ کا سفر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ختم ہوا تھا جبکہ پاکستان کی ٹیم پانچویں نمبر پر رہی تھی۔ ون ڈے میچ کب اور کہاں کھیلے جائیں گے :
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے سبھی میچز سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے چینلز پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ آپ سونی لائیو ایپ پر بھی ان میچوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔