بابر اعظم پر اب جگری دوست نے سادھا نشانہ، کہا: کپتان کے فیصلے سے خوش نہیں ہوں .... سالوں سے کررہا برداشت....

بابر اعظم پر اب جگری دوست نے سادھا نشانہ، کہا: کپتان کے فیصلے سے خوش نہیں ہوں .... سالوں سے کررہا برداشت.... (AFP)

بابر اعظم پر اب جگری دوست نے سادھا نشانہ، کہا: کپتان کے فیصلے سے خوش نہیں ہوں .... سالوں سے کررہا برداشت.... (AFP)

Pakistan Cricket News: پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ وہ ون ڈے میں اپنی بلے بازی پوزیشن سے خوش نہیں ہیں۔ کپتان بابر اعظم کے فیصلہ کے باعث وہ اپنے پسندیدہ نمبر پر بلے بازی نہیں کر پا رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ کیوی ٹیم کو راولپنڈی میں ہونے والے پہلے 2 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ تیسرا ون ڈے 3 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ وہ ون ڈے میں اپنی بلے بازی پوزیشن سے خوش نہیں ہیں۔ کپتان بابر اعظم کے فیصلہ کے باعث وہ اپنے پسندیدہ نمبر پر بلے بازی نہیں کر پا رہے ہیں۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوینٹی میں اوپننگ کرتے ہیں ۔ ون ڈے میں یہ ذمہ داری فخر زمان اور امام الحق کے پاس ہوتی ہے۔ محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میں 5 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترے ۔ پہلے میچ میں انہوں نے 42 رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے۔ دونوں ون ڈے میچوں میں پاکستان نے چوتھے نمبر پر دو بلے باز آزمائے جو رنز بنانے میں ناکام رہے۔ پہلے میچ میں شان مسعود نے اس نمبر پر بلے بازی ۔ وہ 12 گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دوسرے میچ میں عبداللہ شفیق 4 نمبر پر آئے جو 14 گیندوں پر 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کے قابل اعتماد بلے باز محمد رضوان نے 3 مئی کو ہونے والے میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پانچویں نمبر پر بلے بازی کر کے خوش نہیں ہوں، میں چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں۔ یہ میری دلی خواہش ہے۔ حالانکہ میری خواہش کی وجہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ حتمی فیصلہ کپتان اور کوچ کا ہے اور ہمیں اس کو قبول کرنا ہوگا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ میں نے اس سلسلہ میں کسی سے شکایت نہیں کی ہے۔ میں 15-16 سال سے قربانیاں دے رہا ہوں لیکن ہمیشہ خاموش رہا۔ کبھی کسی سے شکایت نہیں کی۔ راشد لطیف سمیت کئی سابق کرکٹرز نے ٹیم انتظامیہ کو رضوان کو چوتھے نمبر پر اتارنے کا مشورہ دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے آخرکار اداکارہ اروشی روتیلا پر توڑی خاموشی، پاکستانی تیز گیند باز نے کہا: میں پیار تو....


    یہ بھی پڑھئے: 'چار سال بعد بھی بابر اعظم کو کپتانی کی تمیز نہیں....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے اٹھایا سوال، پی سی بی پر بھی نکالی بھڑاس



    بتادیں کہ کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان ٹیم کے تین کھلاڑی ان کے قریب ترین ہیں۔ بابر نے محمد رضوان، امام الحق اور شاداب خان کا نام لیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: