پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ایک اور دھماکہ، پی سی بی کو دیا کرارا جواب، دھونی کی برابری کی، اب نشانے پر یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ

بابر اعظم کا ایک اور دھماکہ، پی سی بی کو دیا کرارا جواب، دھونی کی برابری کی، اب نشانے پر یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ  (PCB/Twitter)

بابر اعظم کا ایک اور دھماکہ، پی سی بی کو دیا کرارا جواب، دھونی کی برابری کی، اب نشانے پر یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ (PCB/Twitter)

PAK vs NZ : پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یک طرفہ جیت درج کر کے 5 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کے 182 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : افغانستان کے خلاف شرمناک ہار سے باہر نکلتے ہوئے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یک طرفہ جیت درج کر کے 5 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کے 182 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے ریگولر کپتان بابر اعظم بھی اس میچ سے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ بابر کو آرام دے کر شاداب خان کو افغانستان کے خلاف سیریز کپتان بنایا گیا تھا۔ بابر نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے ہراکر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔

    ٹی 20 انٹرنیشنل میں کپتان کے طور پر ایم ایس دھونی نے 41 میچوں میں ٹیم انڈیا کو جیت دلائی تھی ۔ وہیں بابر اعظم نے بھی اپنی کپتانی میں پاکستان کے لئے 41 میچز جیتے ہیں۔ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان اور انگلینڈ کے مورگن کے پاس بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔ دونوں نے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے 42 میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں بابر اعظم 2 میچ جیتتے ہی ورلڈ ریکارڈ بنا لیں گے۔

    بابر اعظم 100 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ شعیب ملک (123) اور محمد حفیظ (119) نے ان سے زیادہ میچز کھیلے ہیں۔ وہیں بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ بورڈ یا سلیکٹرز نہیں بلکہ ممکنہ صلاح کار مکی آرتھر کریں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم تب تک کپتان ہیں جب تک وہ ٹیم کو جیت دلا رہے ہیں۔

    وہیں اگر میچ کی بات کریں تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے جلد ہی آؤٹ ہوجانے کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے 47-47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میٹ ہنری کی ہیٹ ٹرک کے باوجود پاکستان 182 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا اگلا 'بابر' وراٹ کوہلی کا ہے مداح، ہندوستان سے بہو لانے پر دیا یہ دلچسپ جواب


    یہ بھی پڑھئے: ادھار کے جوتے میں دیا ٹرائل، سات سمندر پار ہندوستانی نے دی پناہ، تب پاکستان کو ملا یہ طوفانی گیند باز



    جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 94 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ حارث رؤف نے 3.3 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: