PAK vs SA: پاکستانی وکٹ کیپر رضوان نے ایسے کیا رن آوٹ ، یاد آگئے جونٹی روڈس ، دیکھیں ویڈیو
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں انہوں نے راسی وین ڈیر ڈوسین کو جونٹی روڈس کے اسٹائل میں سپرمین بنتے ہوئے رن آوٹ کیا ۔ ان کے اس رن آوٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 27, 2021 01:57 PM IST

PAK vs SA: پاکستانی وکٹ کیپر رضوان نے ایسے کیا رن آوٹ ، یاد آگئے جونٹی روڈس ، دیکھیں ویڈیو ۔ (PIC: AP)
پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسین کو میچ کے پہلے دن کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار طریقہ سے رن آوٹ کیا ۔ رضوان وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے جانے بعد پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور وہ اس پر کھرے بھی اتر رہے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں انہوں نے راسی وین ڈیر ڈوسین کو جونٹی روڈس کے اسٹائل میں سپرمین بنتے ہوئے رن آوٹ کیا ۔ ان کے اس رن آوٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
پاکستانی وکٹ کیپر نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں راسی وین ڈیر ڈوسین کو آوٹ کرنے کیلئے بہترین کوشش کی ۔ راسی وین ڈیر ڈوسین 17 رن پر بلے بازی کررہے تھے ۔ 16 ویں اوورس میں فہیم اشرف کی گیند پر انہوں نے کوور کی جانب شاٹ کھیلا اور وہ تیزی سے سنگل لینا چاہتے تھے ، لیکن ڈین ایلگر نے انہیں واپس بھیج دیا ۔
راسی وین ڈیر ڈوسین نے کریز میں آنے کی کافی کوشش کی ۔ انہوں نے ڈرائیو بھی لگائی ، لیکن وہ کریز سے پیھچے رہ گئے ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے گیند کو تیزی سے پکڑا اور رضوان کی طرف پھینک دیا ۔ باقی کام رضوان نے کردیا ۔ اعظم کا تھرو کافی شاندار تھا ، لیکن رضوان کو ڈرائیو مارکر تھرو پکڑنی پڑی اور پھر ہوا میں ہی گیند پکڑ کر رضوان نے اسٹمپ گرادی ۔
Mohammad Rizwan doing @iMRizwanPak things ⚡️
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/rvyBajG99F#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/o0OQY6eKnk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 26, 2021
اننگز کے 16 ویں اوورس میں رضوان کی یہ کوشش جونٹی روڈس کی یاد دلاتی ہے ۔ رضوان اور بابر اعظم نے راسی وین ڈیر ڈوسین کو آوٹ کرنے کیلئے کافی تیزی دکھائی ۔ رضوان کی شاندار وکٹ کیپنگ کی بحث سوشل میڈیا پر کافی ہورہی ہے ۔ راسی وین ڈیر ڈوسین 30 گیندوں پر 17 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔