உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: بابر اعظم نے اپنے ہی ٹیم ساتھی کہا بوڑھا، پھر اس نے کیا ایسا دھماکہ، بن گیا پلیئر آف دی میچ

    PAK vs WI: بابر اعظم نے اپنے ہی ٹیم ساتھی کہا بوڑھا، پھر اس نے کیا ایسا دھماکہ، بن گیا پلیئر آف دی میچ ۔ تصویر : پی سی بی ٹویٹر ۔

    PAK vs WI: بابر اعظم نے اپنے ہی ٹیم ساتھی کہا بوڑھا، پھر اس نے کیا ایسا دھماکہ، بن گیا پلیئر آف دی میچ ۔ تصویر : پی سی بی ٹویٹر ۔

    PAK vs WI: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا گیا۔ پاکستان نے اس میچ کو ڈی ایل ایس سے 53 رنز سے جیتا اور سیریز 3-0 سے جیت لی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اکثر دیکھا گیا ہے کہ ساتھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ مستی کرتے ہیں اور کچھ کچھ بولتے بھی ہیں ۔ اس سے ماحول بھی بہتر رہتا ہے۔ تاہم کئی مرتبہ معاملہ بڑھ جاتا ہے اور بعد میں اس سے وابستہ کہانیاں منظر عام پر آتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کرکٹ میں پیش آیا، جب کپتان بابر اعظم نے اپنے ہی ساتھی کھلاڑی کو بوڑھا کہہ دیا۔ حالانکہ کھلاڑی کو برا نہیں لگا اور میچ وننگ اننگز کھیلی۔ اس کھلاڑی کا نام شاداب خان ہے، جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 78 گیندوں پر 86 رنز بنائے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے بلے باز بنے نمبر 1 اور نمبر 2، ون ڈے کرکٹ میں مچایا کہرام


      پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا گیا۔ پاکستان نے اس میچ کو ڈی ایل ایس سے 53 رنز سے جیتا اور سیریز 3-0 سے جیت لی۔ پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے تیسرے ون ڈے میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور 78 گیندوں پر 4 چوکوں، 3 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ امام الحق نے بھی 62 رنز بنائے۔

      ملتان میں اس میچ میں میزبان ٹیم نے 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے جس کے بعد ونڈیز کی ٹیم 216 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 37 گیندوں پر 2 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہیں کروا سکے۔ شاداب خان نے گیند بازی میں بھی کمال دکھایا اور 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ


      میچ کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ذریعہ کہے گئے کچھ الفاظ پر شاداب خان نے کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بابر نے انہیں بوڑھا آدمی کہا تھا، جس نے انہیں بہتر کام کرنے کی ترغیب دی۔ شاداب نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ایک دباؤ کی صورتحال تھی۔ میں اور خوشدل شاہ نے دوسرے پاور پلے تک اسے آسان بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ 38ویں اوور کے بعد ہم 2 اوورز کے پاور پلے میں اپنے موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ بابر نے مجھے بوڑھا کہا تھا ، مجھے اس سے بہت ترغیب ملی۔ زخمی ہونے کے بعد صحیح طریقہ سے فیلڈنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے انہوں نے مجھے ایسا کہا ۔ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں زیادہ اوورز کرانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں کیونکہ زخمی ہونے کے بعد شروع میں گیند بازی کرنا مشکل تھا۔ امید ہے کہ میں محنت کرتا رہوں گا اور بہتری لانے کی کوشش کروں گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: