உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: پاکستان کے بلے باز بنے نمبر 1 اور نمبر 2، ون ڈے کرکٹ میں مچایا کہرام

    پاکستانی کرکٹر امام الحق (Imam Ul Haq Instagram)

    پاکستانی کرکٹر امام الحق (Imam Ul Haq Instagram)

    PAK vs WI 3rd ODI: پاکستانی کرکٹر امام الحق کی ون ڈے کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں ایک اور بڑا سنگ میل حاصل کرلیا۔

    • Share this:
      ملتان : پاکستانی کرکٹر امام الحق کی ون ڈے کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں ایک اور بڑا سنگ میل حاصل کرلیا۔ انہوں نے لگاتار 7ویں میچ میں 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی۔ اب وہ صرف جاوید میانداد سے پیچھے ہیں۔ پاکستان کے اس سابق لیجنڈ کرکٹر نے لگاتار 9 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ یعنی اس ریکارڈ کے معاملہ میں پاکستان کے بلے باز نمبر ون اور نمبر 2 بن گئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : امام الحق نے رن آوٹ ہونے پر کھویا آپا، کرڈالی ایسی حرکت، ویڈیو ہوا وائرل


      ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کے 50 رنز 10ویں اوور میں مکمل ہو گئے۔ امام الحق نے فخر زمان کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 85 رنز کی بڑی شراکت کی۔ 26 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق نے 55 گیندوں پر اپنے ون ڈے کیریئر کی 14ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس سے پہلے انہوں نے آخری 6 ون ڈے میں 56، 103، 106، 89*، 65 اور 72 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچوں میں بھی نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ تیسرے میچ میں انہوں 62 رنز کی اننگز کھیلی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سری لنکا اور آسٹریلیا کے T20 میچ تین گیندوں پر گرے تین وکٹ، بنی انوکھی ہیٹ ٹرک


      پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے 103 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ یہ ان کی ون ڈے میں مسلسل تیسری سنچری تھی۔ وہ یہ کارنامہ دو بار کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔ انہوں نے دوسرے میچ میں 77 رنز بنائے۔ انہوں نے لگاتار 6 ون ڈے میچوں میں 50 سے زائد رنز کی اننگز بھی کھیلی۔ لیکن تیسرے ون ڈے میں وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایسے میں امام کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے لیے انہیں ایک مرتبہ پھر کمال دکھانا ہوگا۔

       

      پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق نے 51 ون ڈے میچوں کی 51 اننگز میں 55 کی اوسط سے 2458 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 9 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ انہوں نے 151 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 83 ہے۔ انہوں نے 14 ٹیسٹ میں 855 اور 2 ٹی ٹوینٹی میں 21 رنز بنائے ہیں۔ لیکن ون ڈے میں ان کا ریکارڈ شاندار ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: