உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: پاکستانی کرکٹر امام الحق نے رن آوٹ ہونے پر کھویا آپا، کرڈالی ایسی حرکت، ویڈیو ہوا وائرل

    PAK vs WI: پاکستانی کرکٹر امام الحق نے رن آوٹ ہونے پر کھویا آپا، کرڈالی ایسی حرکت، ویڈیو ہوا وائرل (Imam Ul Haq Instagram)

    PAK vs WI: پاکستانی کرکٹر امام الحق نے رن آوٹ ہونے پر کھویا آپا، کرڈالی ایسی حرکت، ویڈیو ہوا وائرل (Imam Ul Haq Instagram)

    PAK vs WI: امام الحق نے رن آؤٹ ہونے پر کافی غصہ دکھایا۔ امام 72 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے لگائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بابر اعظم اور امام الحق کی جوڑی 2022 میں ون ڈے کرکٹ میں بہترین جوڑی رہی ہے۔ یہ جوڑی کئی مرتبہ شاندار پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو میچ جتوا چکی ہے۔ یہ جوڑی سنچری بھی بنا رہی ہے۔ لیکن 10 جون کو ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں دونوں کے درمیان کچھ تال میل بگڑ گیا ۔ تاہم اس میچ میں بھی ان دونوں بلے بازوں نے سنچری کی شراکت بنائی ۔ میچ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق کی تال میل بگڑ گیا، جس کے باعث امام رن آؤٹ ہوگئے۔ رن آؤٹ ہونے کے بعد وہ کافی ناراض نظر آئے۔ پویلین لوٹتے ہوئے انہوں نے اپنا بیٹ زمین پر مار دیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے دو جیت کے ساتھ 6 ممالک کو پیچھے کو چھوڑا


      یہ واقعہ 28ویں اوور میں پیش آیا۔ لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین گیندبازی کر رہے تھے۔ اس دوران امام نے اوور کی پانچویں گیند کو مڈ وکٹ کی طرف کھیلا۔ امام تیزی سے دوڑتے ہوئے رن لینے کیلئے بھاگے جبکہ بابر اعظم گیند کو دیکھ رہے تھے۔ مڈ وکٹ پر شائی ہوپ نے بڑی صفائی کے ساتھ گیند کو فیلڈ کیا اور وکٹ کیپر کی طرف پھینک دیا۔ نکولس پورن نے بغیر کسی تاخیر کے اسٹمپ کو بکھیر دیا۔ اس طرح امام الحق رن آؤٹ ہوگئے۔


      یہ بھی پڑھئے : سری لنکا اور آسٹریلیا کے T20 میچ تین گیندوں پر گرے تین وکٹ، بنی انوکھی ہیٹ ٹرک


      امام الحق نے رن آؤٹ ہونے پر کافی غصہ دکھایا۔ پویلین لوٹنے سے پہلے انہوں نے بلے کو زمین پر زور سے مارا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود اس ویڈیو کو اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ امام 72 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے لگائے۔

      بتادیں کہ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اس میچ میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 77، امام الحق 72، شاداب خان 22 اور خوشدل شاہ نے بھی 22 رنز بنائے۔ جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف حاصل کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم 32.2 اوورز میں 155 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: