உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: پورن نے پہلی مرتبہ ون ڈے میں پورے ایک اوور ڈالے، رضوان سمیت چار کو بھیجا پویلین، دیکھئے ویڈیو

    PAK vs WI: پورن نے پہلی مرتبہ ون ڈے میں پورے ایک اوور ڈالے، رضوان سمیت چار کو بھیجا پویلین، دیکھئے ویڈیو ۔ (Pakistan Cricket Twitter)

    PAK vs WI: پورن نے پہلی مرتبہ ون ڈے میں پورے ایک اوور ڈالے، رضوان سمیت چار کو بھیجا پویلین، دیکھئے ویڈیو ۔ (Pakistan Cricket Twitter)

    PAK vs WI 3rd ODI: نکولس پورن نے اتوار سے پہلے تک بین الاقوامی کرکٹ میں صرف 3 گیندیں پھینکی تھیں۔ یعنی انہیں پورا ایک اوور پھینکنے کا موقع بھی نہیں ملا تھا، لیکن سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں کپتان بننے کے بعد اس آف اسپنر نے خود گیند تھامی اور پاکستان کے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

    • Share this:
      ملتان : نکولس پورن نے اتوار سے پہلے تک بین الاقوامی کرکٹ میں صرف 3 گیندیں پھینکی تھیں۔ یعنی انہیں پورا ایک اوور پھینکنے کا موقع بھی نہیں ملا تھا، لیکن سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں کپتان بننے کے بعد اس آف اسپنر نے خود گیند تھامی اور پاکستان کے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ انہوں نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق اور محمد حارث کی بڑی وکٹیں شامل ہیں۔ امام نے لگاتار 7ویں اننگز میں 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی۔ خبر لکھے جانے تک پاکستان نے 33 اوورز میں 5 وکٹوں پر 155 رنز بنا لئے ہیں۔ شاداب خان 22 اور خوشدل شاہ 15 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ حالانکہ پاکستان نے پہلے دو میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کے بلے باز بنے نمبر 1 اور نمبر 2، ون ڈے کرکٹ میں مچایا کہرام


      ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی شروعات کافی اچھی رہی۔ فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 16.4 اوورز میں 85 رنز جوڑے۔ فخر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کی ہے۔ انہیں نکولس پورن نے بولڈ کیا۔ انہوں نے 48 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے لگائے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر ہیڈن والش کا شکار بن گئے۔ اس سے پہلے وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی مسلسل 9 اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امام الحق نے رن آوٹ ہونے پر کھویا آپا، کرڈالی ایسی حرکت، ویڈیو ہوا وائرل


      پاکستان کا اسکور ایک وقت ایک وکٹ پر 88 رنز تھا اور اس کے بعد اس کا اسکور 5 وکٹوں پر 117 رنز ہو گیا۔ یعنی ٹیم نے 29 رنز کے اندر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ امام الحق 68 گیندوں میں 62 رنز بنا کر پورن کا دوسرا شکار بنے۔ انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ محمد رضوان 11 اور محمد حارث صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پورن نے 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

      26 سالہ پورن کو حال ہی میں کیرون پولارڈ کے ریٹائرمنٹ کے بعد ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اوور آل کرکٹ میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ انہوں نے یہ وکٹ فرسٹ کلاس میں لی تھی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میں 6 گیندیں اور لسٹ-اے میں صرف 3 گیندیں پھینکی تھیں ۔ انہیں ابھی تک ٹی ٹوینٹی میں گیند بازی کا موقع نہیں ملا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: