உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ، دیکھئے ویڈیو

    PAK vs WI: پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ، دیکھئے ویڈیو (Twitter TheRealPCB - Screengrab)

    PAK vs WI: پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ، دیکھئے ویڈیو (Twitter TheRealPCB - Screengrab)

    Pakistan vs West Indies 1st ODI: پاکستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے ۔ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

    • Share this:
      ملتان : پاکستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے ۔ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے 305 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔ لیکن کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا کر پاکستان کو 5 وکٹوں سے جیت دلانے میں مدد کی۔ میچ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی فیلڈنگ سے سب کا دھیان کھینچ لیا ۔ انہوں نے ایک حیرت انگیز کیچ پکڑا اور یہ آخر میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : Pak کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت


      میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ سلامی بلے باز کائل میئرز 8 گیندوں پر 3 رنز بنانے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ونڈیز ٹیم کو پہلا جھٹکا تیسرے اوور میں لگا۔ اس کے بعد شائی ہوپ اور شیمراہ بروکس نے دوسری وکٹ کے لیے 154 رنز کی بڑی شراکت قائم کی اور بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔


      یہ بھی پڑھئے : ریشبھ پنت نے میدان پر اترتے ہی توڑا دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے


      ویسٹ انڈیز کی اننگز کا 31واں اوور لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز ڈال رہے تھے۔ بروکس نے آخری گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے سے ٹکرا کر شارٹ تھرڈ مین کے پاس چلی گئی۔ یہاں کھڑے شاداب خان نے دوڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا ۔ بروکس 83 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی اور بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کر سکا۔ اوپنر بلے باز شائی ہوپ نے 127 رنز بنائے۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے 10 اوورز میں صرف 37 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ ساتھ ہی تیز گیند باز حارث رؤف نے 77 رنز دے کر سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

      پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 107 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ انہوں نے مسلسل تیسرے ون ڈے میں سنچری بنائی۔ انہوں نے 9 چوکے لگائے ۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی 59 رنز بنائے۔ آخر میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز بنا کر جیت کو یقینی بنایا۔ سیریز کا دوسرا میچ 10 جون کو کھیلا جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: