PAK vs WI: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچی، جانئے کس دن سے شروع ہوگی ون ڈے سیریز
PAK vs WI: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچی، جانئے کس دن سے شروع ہوگی ون ڈے سیریز (Windies Cricket Twitter)
PAK vs WI: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز پہلے راولپنڈی میں ہونے والے تھے ، لیکن اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر سیریز کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب اس سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ملتان میں 14 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔
نئی دہلی : ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔ یہ سیریز پہلے دسمبر 2021 میں کھیلی جانے والی تھی لیکن اس وقت پاکستان کے دورے پر ٹی 20 سیریز کھیلنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کئی کھلاڑی کووڈ-19 کے شکار ہو گئے تھے ، جس کی وجہ سے ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی تھی ۔ کیریبین ٹیم 7 جون سے ٹریننگ شروع کرے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز پہلے راولپنڈی میں ہونے والے تھے ، لیکن اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر سیریز کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب اس سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ملتان میں 14 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جون (پیر) کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ تھوڑی دیر بعد ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ ملتان روانہ ہو گئی۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ملتان پہنچنے کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔ کیریبین ٹیم 7 جون سے اپنی ٹریننگ شروع کرے گی جبکہ میزبان ٹیم اپنی مہم کا آغاز کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ ون ڈے میچ کھیلا تھا ، جس میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ جبکہ پاکستانی ٹیم پانچ سال قبل ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کھیلنے گئی تھی۔ اس وقت پاکستان نے کیریبین ٹیم کو دو ایک سے شکست دی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے ہالینڈ کا دورہ کیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ، جس میں کیریبین ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو تین صفر سے شکست دی۔ عقیل حسین ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین گیند باز رہے تھے ۔ انہوں نے 3 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جبکہ شمرہ بروکس سنچری اور نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپس آگئے۔ تاہم پاکستان کو گھر پر شکست دینا ویسٹ انڈیز کے لیے آسان نہیں ہوگا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔