اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PAK vs AUS: پاکستان کے خلاف محدود اوورس کی سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، یہ طوفانی گیند باز ہوا باہر

    Pakistan vs Australia: آسٹریلیا (Australia)  کو پاکستان (Pakistan) کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہی ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کنگارو ٹیم کے تیز گیند باز کین رچرڈسن پاکستان کے خلاف تین ون ڈے سیریز کے علاوہ واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں نہیں کھیلیں گے۔

    • Share this:
      سڈنی : آسٹریلیا (Australia)  کو پاکستان (Pakistan) کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہی ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کنگارو ٹیم کے تیز گیند باز کین رچرڈسن پاکستان کے خلاف تین ون ڈے سیریز کے علاوہ واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ کنگارو ٹیم میں ان کی جگہ ان کیپڈ کھلاڑی بین دوارشوئس (Ben Dwarshuis) کو شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے ۔ لاہور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ ایک ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا جائے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کی کپتان بسمہ معروف نے اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ اس انداز میں منایا جیت کا جشن، دیکھئے وائرل ویڈیو

      بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بین دوارشوئس اس آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں تیز گیندباز مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نہیں ہیں۔ یہ تینوں تیز گیند باز لاہور ٹیسٹ کے بعد محدود اوورز کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

      یہ بھی پڑھئے : بابر اعظم نے بنایا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ، پیچھے رہ گئے وراٹ کوہلی

      بتادیں کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان آئی ہے۔ اس دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ کھیلنے کے بعد تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی ۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ ساتھ ہی واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں ہوگا۔ مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی محدود اوورز کی سیریز کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

      کین رچرڈسن کے دورے سے ہٹنے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جیسن بہرینڈارف آسٹریلیا کی تیز گیند بازی کی قیادت کریں گے۔ وہیں سین ایبٹ، ناتھن لاین اور بین دوارشوئس جیسے گیند باز ان کا ساتھ دیں گے ۔ پاکستان روانگی سے قبل ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ایک چیز جس سے مدد ملے گی وہ یہ ہے کہ یہ تمام کھلاڑی بہت زیادہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: