உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، طوفانی بلے باز کو کیا باہر

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، طوفانی بلے باز کو کیا باہر  (Instagram)

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کیا اعلان، طوفانی بلے باز کو کیا باہر (Instagram)

    Pakistan T20 World Cup Full Squad: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے لئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiakarachikarachikarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے لئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ٹیم کی کمان بابر اعظم کے ہاتھوں میں ہی رہے گی ۔ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کی ایشیا کپ 2022 میں کارکردگی خراب رہی تھی اور وہ توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان پہنچنے پر کرکٹر آصف علی نے پھر اٹھایا ہاتھ، اس مرتبہ فین بنا شکار، دیکھئے ویڈیو


      ایشیا کپ کے ذریعہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان تیز گیندباز نسیم شاہ کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں شاندار گیند بازی کی تھی ۔ انہوں نے اپنی گیند بازی سے سبھی کو متاثر کیا تھا ۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی جو چوٹ کے باعث ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے، ان کی واپسی ہو گئی ہے۔ نائب کپتانی کی ذمہ داری شاداب خان کے کندھوں پر ہوگی۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو کرے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان، بمراہ اور ہرشل پٹیل کی واپسی


      بابر اعظم اینڈ کمپنی گزشتہ سال 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک کا سفر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ پاکستان نے گروپ مرحلے میں اپنے سبھی میچز جیت کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے لیگ مرحلے میں ہندوستان، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر آخری 4 میں انٹری کی تھی ۔

      پاکستان کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ :

      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر۔

      ریزرو کھلاڑی: فخر زمان، محمد حارث، شاہنواز دھانی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: