اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہوگا یا نہیں؟ کل ہوگا فیصلہ، بلائی گئی ایمرجنسی میٹنگ

    ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہوگا یا نہیں؟ کل ہوگا فیصلہ، بلائی گئی ایمرجنسی میٹنگ  (PIC: AFP)

    ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہوگا یا نہیں؟ کل ہوگا فیصلہ، بلائی گئی ایمرجنسی میٹنگ (PIC: AFP)

    Asia Cup 2023 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی درخواست پر ہفتہ (4 فروری) کو بحرین میں بلائے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ہنگامی اجلاس میں 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی درخواست پر ہفتہ (4 فروری) کو بحرین میں بلائے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ہنگامی اجلاس میں 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ پی سی بی نے گزشتہ سال اے سی سی کے صدر اور بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے لئے پاکستان نہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار مقام پر منعقد ہوگا۔ اس وقت پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے یہاں تک دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا ہوا تو وہ اس سال ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دیں گے ۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے نومنتخب سربراہ نجم سیٹھی اے سی سی کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ہنگامی میٹنگ چاہتے ہیں اور انہوں نے دبئی میں آئی ایل ٹی 20 کی افتتاحی تقریب کے دوران اے سی سی کے اراکین سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اب اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بحرین میں ہوگا اور اجلاس کا اہم ایجنڈا 2023 کے ایشیا کپ کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے کہ یہ پاکستان میں منعقد ہوگا یا نہیں۔ اس میٹنگ میں غالب امکان ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان کی بجائے کسی اور ملک میں منعقد کیا جائے۔

      گزشتہ سال ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا اور ایک بار پھر متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کی میزبانی کر سکتا ہے۔ پڑوسی ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے درمیان قطر نے بھی غیر جانبدار مقام کے طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ قطر ماضی میں بھی کچھ کرکٹ ٹورنامنٹس اور فرنچائزی پر مبنی کرکٹ لیگز کی میزبانی کر چکا ہے۔ اب سب کی نظریں کل ہونے والے اجلاس پر لگی ہوئی ہیں جس میں 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی ۔

      دوسری جانب نجم سیٹھی کوشش کریں گے کہ ان کے میزبانی کے حقوق برقرار رہیں۔ اس کے ساتھ ہی پی سی بی اور بی سی سی آئی بھی بحرین میں جے شاہ کے جاری کردہ اے سی سی کیلنڈر کے حوالے سے اپنے اختلاف رائے پر آمنے سامنے ہوں گے۔ بتادیں کہ کچھ عرصہ قبل جے شاہ نے اے سی سی ٹورنامنٹس کا کیلنڈر جاری کیا تھا، جسے پی سی بی نے یک طرفہ قرار دیا تھا۔ پی سی بی نے کہا تھا کہ یہ کیلنڈر ان کے مشورے کے بغیر تیار کیا گیا ہے۔ اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یہ کیلنڈر 5 جنوری کو جاری کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھئے: IND vs AUS: فینس کیلئے خوشخبری! گھر بیٹھے مفت میں دیکھی جاسکتی ہے ٹیسٹ سیریز


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی فینس کیلئے خوشخبری! یہ تیز گیند باز آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے تیار



      نجم سیٹھی نے ای ایس پی این کرک انفو پر کہا تھا کہ کچھ عرصے سے اے سی سی بورڈ کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور بہت سارے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ ہم نے ان میں سے ایک کو چیلنج کیا ہے۔ اب اچھی خبر یہ ہے کہ ہم انہیں بورڈ میٹنگ کے لئے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور میں اس میں شرکت کروں گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: