உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan Cricket: احمد شہزاد کا بڑا الزام، وقار یونس کی وجہ سے برباد ہوا کریئر، بتائی یہ وجہ

    Pakistan Cricket: احمد شہزاد کا بڑا الزام، وقار یونس کی وجہ سے برباد ہوا کریئر، بتائی یہ وجہ  (Ahmed Shehzad Instagram)

    Pakistan Cricket: احمد شہزاد کا بڑا الزام، وقار یونس کی وجہ سے برباد ہوا کریئر، بتائی یہ وجہ (Ahmed Shehzad Instagram)

    Ahmed Shehzad on Waqar Younis: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز احمد شہزاد کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔ انہیں تقریباً 3 سال قبل ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ تب سے ان کی کوئی خبر نہیں لی گئی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز احمد شہزاد کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔ انہیں تقریباً 3 سال قبل ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ تب سے ان کی کوئی خبر نہیں لی گئی ۔ جب انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو اس وقت شہزاد آؤٹ آف فارم ہونے کے علاوہ زخمی بھی تھے۔ شہزاد آخری مرتبہ پاکستان کے لیے سال 2019 میں کھیلے تھے۔ انہوں نے 2017 سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچ نہیں کھیلے ہیں۔ اب انہوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بیان دیا ہے۔ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی وجہ سے ان کا کیرئیر تباہ ہوا۔

      2016 میں وقار یونس نے ایک رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہئے، جس کی وجہ سے وہ ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ شہزاد سابق کوچ وقار کے ان تبصروں سے ناراض ہوگئے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ اس طرح کی بات چیت آمنے سامنے ہونی چاہئے، ایسا کرنے کے لئے انہوں نے سابق ہیڈ کوچ کو چیلنج کیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: SL vs PAK: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان


      کرکٹ پاکستان کو دئے گئے ایک انٹرویو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے خود وہ رپورٹ نہیں دیکھی، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے مجھے بتایا کہ یہ تبصرہ میرے بارے میں کیا گیا ہے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ ایسی باتوں پر آمنے سامنے بات ہونی چاہئے۔ میں ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ پھر ہم دیکھیں گے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط۔، اس کی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہو گیا۔ یہ پہلے سے طے شدہ طریقہ تھا۔ وہ ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے تھے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد کو بیٹے عبداللہ نے کیا کلین بولڈ، ویڈیو ہوا وائرل


      30 سالہ کرکٹر احمد شہزاد نے سینئر کھلاڑیوں کی طرف سے سپورٹ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی نے اسی وقت ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ایم ایس دھونی کی رہنمائی میں ترقی کی۔ جبکہ ان کا کیرئیر زوال پذیر ہوا۔ شہزاد کے مطابق میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہوں گا۔ کوہلی کا کیریئر آگے بڑھا، کیونکہ ان کو ایم ایس دھونی یو پایا، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ آپ کی کامیابی کو برداشت نہیں کر سکتے۔

      انہوں نے مزید ہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی اور سابق کرکٹرز کسی کو کامیاب ہوتے دیکھنا ہضم نہیں کر سکتے، جو پاکستان کرکٹ کیلئے بدقسمتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: