پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے نہیں ملا ویزا، پی سی بی پہلے سے ہی غصہ میں
پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے نہیں ویزا، پی سی بی پہلے سے ہی غصہ میں پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے نہیں ویزا، پی سی بی پہلے سے ہی غصہ میں پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے نہیں ویزا، پی سی بی پہلے سے ہی غصہ میں (@TheRealPCB)
T20 Blind World Cup 2022: پاکستان سے کرکٹ کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ وہاں کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنے کا ویزا نہیں مل سکا ہے ۔ اس کی وجہ سے کھلاڑی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نہیں کھیل سکیں گے ۔
نئی دہلی : پاکستان سے کرکٹ کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ وہاں کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ہندوستان آنے کا ویزا نہیں مل سکا ہے ۔ اس کی وجہ سے کھلاڑی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ ورلڈ کپ کے مقابلے ہندوستان میں ہی پانچ سے 17 دسمبر کے درمیان ہورہے ہیں ۔ اس سے پہلے بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ اگلے سال ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔الانکہ اس کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے ۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آتی ہے تو ہم بھی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے ۔ خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے مقابلے اکتوبر ۔ نومبر 2023 میں ہندوستان میں کھیلے جانے والے ہیں ۔
جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اس فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین سلطان شاہ نے کہا کہ ہمیں اب تک ویزا نہیں ملا ہے ۔ ہماری ٹیم ابھی لاہور میں ہے اور ویزا کا انتظار کررہی ہے ۔ پاکستان کو آج ہی پہلے میچ میں ساوتھ افریقہ سے کھیلنا تھا ۔ بتادیں کہ پاکستان کی ٹیم دو مرتبہ ورلڈ کپ کی رنر اپ رہی ہے ، ایسے میں اس کو خطاب کا دعویدار بھی بتایا جارہا تھا ۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2012 ۔ 2013 سے باہمی سیریز نہیں کھیلی جارہی ہے ۔ دونوں ممالک آئی سی سی ایونٹ میں ہی ایک دوسرے کے خلاف اترتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو دلچسپ میچ میں مات دی تھی ۔
وہیں ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں دونوں کو ایک ایک میچ میں جیت ملی تھی ۔ خیال رہے کہ ٹیم انڈیا ابھی بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔